Connect with us

تازہ ترین

جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف سے متعلق ایرانی انتباہی رپورٹ مسترد کر دی

jd-vance-kushner-and-witkoff

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایرانی انتباہ سے متعلق رپورٹ کو مسترد کر دیا۔

مذکورہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے نجی طور پر انہیں خبردار کیا تھا کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف مذاکرات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اندرونی معلومات کی بنیاد پر مالیاتی فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔

جے ڈی وینس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں اس دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے، مجھے اس نوعیت کا کوئی پیغام کبھی موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کوئی پیغام موصول ہوا ہوتا تو میرا جواب یہ ہوتا کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف صدر کی ٹیم کے قابلِ اعتماد ارکان ہیں اور میرے نہایت قریبی دوست بھی ہیں، خطے میں امن اور خوش حالی کے فروغ کے لیے ان دونوں سے بڑھ کر کسی نے کام نہیں کیا۔ 

جے ڈی وینس نے یہ بھی کہا کہ یہ تاثر دینا کہ وہ اندرونی معلومات کی بنیاد پر لین دین کر رہے ہیں، مکمل طور پر مضحکہ خیز ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کو نجی طور پر پیغام دے کر خبردار کیا تھا کہ صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر مذاکرات تک اپنی رسائی کا غلط استعمال کر کے اس سے مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

امریکی ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ سوئٹزر لینڈ میں پچھلے ماہ مذاکرات کے دوران ایرانی حکام نے نائب امریکی صدر کو خبردار کیا تھا کہ وٹکوف اور کشنر کی موجودگی دائمی ڈیل نہیں ہونے دے گی کیونکہ یہ دونوں ڈیل سے زیادہ اقتصادی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق ان کی ہیرا پھیری کے ذریعے بنائی گئی رقم کی مالیت جون تک 9 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

ویب سائٹ کے مطابق ایرانی حکام نے اس بات پر بھی اعتراض کیا تھا کہ وٹکوف اور کشنر اہم امور سے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو مسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے پہلے بھی ایرانی حکام نے امریکی صدر کے لیے ثالثوں کو تحریری دستاویز شواہد کے طور پر دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کے قریبی افراد ہی فنانشل مارکیٹ میں کارستانیاں دکھا رہے ہیں، تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی حکام کا یہ دعویٰ مسترد کر دیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ ایرانی پروپیگنڈا قرار دیا ہے، تاہم نائب صدر کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ ایرانیوں نے یہ بات برملا کہی تھی کہ انہیں وٹکوف اور کشنر کی موجودگی پر اعتراض ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

uk-settlement-grant uk-settlement-grant
برطانیہ اور یورپ10 گھنٹے ago

برطانیہ، مستقل آباد کاری کیلئے درخواستگزاروں کی تعداد 16 سال کی بلند ترین سطح پر

مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) برطانیہ میں مستقل آباد کاری کیلئے درخواست دینے والے تارکین وطن کی تعداد 16 سال کی بلند...

Pims-hospital Pims-hospital
پاکستان10 گھنٹے ago

پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو...

Sindh-Assembly Sindh-Assembly
پاکستان10 گھنٹے ago

صوبے کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرلی گئی، قرارداد پیپلز پارٹی کے...

Shehbaz-sharif Shehbaz-sharif
پاکستان10 گھنٹے ago

جی 11 پولی کلینک ایکسٹینشن کو جناح میڈیکل کمپلیکس کا پہلا فیز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور پولی کلینک فیز ٹو ایکسٹینشن کی تعمیر...

cm-sindh cm-sindh
پاکستان11 گھنٹے ago

خبردار کرتے ہیں، قومی اسمبلی بھی سندھ کی تقسیم پر بات نہیں کرسکتی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ  سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کہیں اور بیٹھ کر...

Flood Flood
پاکستان11 گھنٹے ago

این ڈی ایم اے کا آئندہ 2 سے 3 دنوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کے...

css-result css-result
پاکستان11 گھنٹے ago

سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر کی حد اور مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد

سی ایس ایس امتحان کے لیے عمر کی بالائی حد اور شرکت کے مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد کردی گئی۔...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایران نے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تیل کی برآمدات سے ایک ارب ڈالر سے زائد حاصل کرلیے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ کے مطابق 2 ہفتوں سے بھی کم عرصے کے دوران ایران...

gold-price-today gold-price-today
پاکستان11 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

 پاکستان اور عالمی منڈی میں مسلسل 5 روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا۔...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ہمارا سکیورٹی اور دفاعی نظام مزید جدید ہوگیا، امریکی جارحیت کی صورت میں مزید سخت کارروائی کریں گے، نائب ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہےکہ امریکی جارحیت کے بعد ایران کا سکیورٹی...

Trending