Connect with us

تازہ ترین

لوٹن، کشمیریوں اور پاکستانیوں کے وفد نے پاکستان کے ہائی کمشنر سے ملاقات

overseas pakistani and kashmiri

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) لوٹن میں اوورسیز کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں، مذہبی رہنماؤں اور کمیونٹی نمائندگان پر مشتمل ایک مشترکہ کمیونٹی مشاورتی نشست منعقد ہوئی تھی جس کا انعقاد کونسلر راجہ اسلم نے کیا تھا ، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایک نمائندہ وفد پاکستان ہائی کمیشن لندن سے ملاقات کرے گا تاکہ اپنے تحفظات اور سفارشات باقاعدہ طور پر پیش کی جا سکیں۔

اس پیش رفت کو مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کی معاونت سے عملی شکل دی گئی، جس کے بعد قائم مقام ہائی کمشنر سے ملاقات کا باقاعدہ انتظام کیا گیا۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں اسی نمائندہ وفد نے قائم مقام ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے کی اور کہا کشمیریوں اور پاکستانیوں کا رشتہ محبت اعتماد اور قربانیوں پر مبنی ہے عوامی حقوق کی آواز اٹھانے والوں کو سنجیدگی سے سنا جانا چائیے۔

جبکہ کونسلر راجہ اسلم خان نے وفد کی جانب سے مشترکہ قرارداد اور تحریری تحفظات پیش کیے ، اس موقع پر وفد کے تمام اراکین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، اس موقع پر لوٹن میں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر کو ایک الگ خط بھی ارسال کیا گیا، جس میں آزاد کشمیر میں جاری صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی سخت الفاظ میں مخالفت کی گئی۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال کی جائے، شہریوں کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے اور موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ مواصلاتی بندش اور سخت اقدامات سے عوامی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے ،خط میں کمیونٹیز کے درمیان اختلافات اور غلط فہمیوں کو بڑھانے والی رپورٹس ، پاکستان میڈیا کے بعض حصوں کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر بھی تنقید کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا گیا۔

رہنماؤں نے زور دیا کہ تمام مسائل کا حل طاقت کے بجائے بات چیت اور پرامن طریقہ کار کے ذریعے نکالا جائے خط میں متاثرہ افراد کے لیے فوری انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

وفد کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے بامعنی مذاکرات شفاف معلومات کی فراہمی اور عوامی اعتماد کی بحالی میں ہے ، ملاقات کے دوران وفد نے مطالبہ کیا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو عوامی حقوق کے تناظر میں دیکھا جائے اور ان کے حل کے لیے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں ۔

وفد نے انٹرنیٹ کی فوری بحالی، گرفتار افراد کی رہائی، مواصلاتی نظام کی بہتری اور پرامن مظاہرین کے خلاف کارروائیوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا، وفد کے ارکان نے کہا کہ کشمیری عوام کا پاکستان کے ساتھ تاریخی، مذہبی اور جذباتی رشتہ ہے، جسے منفی بیانیے یا شکوک و شبہات کی نظر نہیں ہونا چاہیے ، قائم مقام ہائی کمشنر نے وفد کے تحفظات کو توجہ سے سنا

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان1 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان1 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 دن ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 دن ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین2 دن ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

Trending