پاکستان
سہیل آفریدی کے قریبی ساتھی حادی پتنگ نے پوسٹنگ، تبادلوں کیلئے اربوں روپے وصول کیے اور فرار ہوگئے، مشیر اطلاعات کےپی
پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے الزام عائد کیا ہے کہ سہیل آفریدی کے قریبی ساتھی حادی پتنگ نے ہرپوسٹنگ، تبادلے اور سرکاری کام کےلیے کروڑوں روپے وصول کیے۔
ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے قریبی ساتھی حادی پتنگ نے منڈی کھول رکھی تھی، ہرپوسٹنگ، تبادلے اورسرکاری کام کےلیے باقاعدہ ریٹ لسٹ مقرر تھی، مقررہ ریٹ لسٹ کےمطابق اربوں روپےکمائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کےبعد حادی پتنگ ملک سےفرارہوگئے، فرار ہونے والوں کی واپسی کےلیے متعلقہ ملک سے قانونی رابطے کیے ہیں، حادی پتنگ کی واپسی کے لیے متعلقہ حکومت،انٹرپول سےرابطےکیے ہیں اور ملک سےمبینہ طور پرلوٹی گئی دولت واپس لانےکےلیےکوششیں جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ دو دو ہفتوں کے وقفے سےافسران کے تبادلے کیے جاتے رہے اور ہر تبادلے پر کروڑوں روپے وصول کیے گئے، خیبرپختونخوا کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔
مشیراطاعلات کے مطابق ٹی ایم ایز، جامعات اور اسپتالوں کےپاس تنخواہوں کی ادائیگی کےلیےرقم نہیں، نرسنگ اسٹاف اور پروفیسرز کی تنخواہوں کےلیےفنڈز دستیاب نہیں، صحت اور مائننگ سمیت مختلف محکموں میں بےضابطگیاں سامنےآئی ہیں جس محکمے کی بھی تحقیقات کی جائیں، بے ضابطگیاں سامنے آتی ہیں، ہر محکمے کے مشیر اپنی تحقیقات مکمل کرکےنتائج عوام کےسامنےرکھیں گے، تحقیقات مکمل ہونےکےبعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ثمرہارون بلور کا کہنا تھاکہ ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستانی آبادی کو نشانہ بنانے کا جواب دس گنا شدت سے دیا جائے گا، دس گنا جواب کے لیے مخالفین اپنی کمر کس لیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

