Connect with us

پاکستان

لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست

pakistan pm and lebanan president

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کو فوری ختم کرنے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور لبنان کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کےخلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور  لبنان میں ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور  اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق لبنانی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور لبنان اور اس کے عوام پرحملوں کو فوری ختم کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا، دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لبنانی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نواف سلام نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس بات کی تصدیق کی جائے کہ جنگ بندی میں لبنان بھی شامل ہے تاکہ گزشتہ روز  کے اسرائیلی حملے جیسے مزید حملوں کو روکا جاسکے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

امریکا اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہے جبکہ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

دوسری جانب ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ ایران لبنان کو جنگ بندی کا لازمی حصہ سمجھتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

us-weapon us-weapon
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران جنگ، امریکی اسلحہ ذخائر کی بحالی میں 5 سال لگ سکتے ہیں، سابق پینٹاگون عہدیدار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے سابق پینٹاگون عہدیدار مارک کینشین نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں...

us-strikes-on-iran us-strikes-on-iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران میں تازہ امریکی حملوں میں 4 افراد شہید، متعدد زخمی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے مختلف شہروں میں تازہ امریکی میں 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔...

iran iran
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایرانی فوج کا اردن اور بحرین میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایران نے ڈرون حملوں کے ذریعے...

masjid e aqsa masjid e aqsa
تازہ ترین4 گھنٹے ago

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیاں، پاکستان سمیت 8 عرب و اسلامی ممالک کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری

پاکستان سمیت 8 عرب اور اسلامی ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزرا اور آبادکاروں...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین4 گھنٹے ago

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ تاحال...

abbas-araghchi abbas-araghchi
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ٹرمپ کا ایرانی منجمد اثاثے استعمال کرنے کا اعلان خطرناک مثال قائم کرے گا، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے منجمد اثاثے...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی صدر کا آبنائے ہرمز میں نقصانات کا ازالہ ایرانی فنڈز سے کرنے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اب سے کسی بھی جہاز پر حملے...

US-launches-strikes US-launches-strikes
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران پر امریکی حملے جاری، حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد سے 55 افراد شہید،سیکڑوں زخمی

واشنگٹن (صداے سچ نیوز) امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ اس نے مسلسل 13ویں رات ایران...

Sardar-Tanveer-Ilyas Sardar-Tanveer-Ilyas
پاکستان18 گھنٹے ago

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

آزاد کشمیر(صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام...

pta pta
پاکستان18 گھنٹے ago

موبائل فون کمپنیزکی غیرمعیاری سروس، پی ٹی اے نے آپریٹرز کو 30 روز کی مہلت دیدی

موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروس اور کوریج پر پی ٹی اے متحرک ہو گیا، آپریٹرز کو خامیاں دور کرنے...

Trending