Connect with us

تازہ ترین

ایرانی حملوں میں تباہ یا شدید نقصان اٹھانے والے امریکی فوجی اثاثوں کی فہرست جاری

list-of-us-military-assets

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسدارنِ انقلاب نے ایران پر امریکی جارحیت کے جواب میں ایرانی مسلح افواج کی حالیہ کارروائیوں کے دوران شدید نقصان اٹھانے والے امریکی فوجی اثاثوں کی فہرست جاری کر دی۔

آئی آر جی سی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے حال ہی میں بتایا ہے کہ 8 جولائی سے 22 جولائی تک 15 روز کے دوران کیے گئے ایرانی حملوں میں کن کن امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کے شعبے میں 7 کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، 3 سیٹلائٹ مواصلاتی نظام، پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے 6 ریڈار، ابتدائی وارننگ اور اہداف کی نشاندہی کرنے والے 8 ریڈار سسٹمز، فضائی اور میزائل دفاع کے 7 ریڈار، 5 طویل فاصلے تک نگرانی کرنے والے ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان آئی آر جی سی کے مطابق ان نظاموں کو اس حد تک کمزور کر دیا گیا کہ ایرانی میزائل اور ڈرون بغیر رکے اپنے اہداف تک پہنچنے لگے۔

جنرل حسین محبی کے مطابق لاجسٹک اور معاونت کے شعبے میں لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مرمت و دیکھ بھال کے 6 مراکز، 3 سپورٹ اور لاجسٹک مراکز، ایندھن کے 12 ذخائر، ہتھیاروں، اسپیئر پارٹس اور بحری و فضائی آلات کے پرزہ جات رکھنے والے 17 گودام، میزائل ذخیرہ کرنے کی 6 تنصیبات کو بھی تباہ کر دیا گیا، جس کا مقصد آپریشنل صلاحیتوں کو کمزور کرنا تھا۔

ترجمان آئی آر جی سی نے بتایا کہ اس کے علاوہ آپریشنل انفرااسٹرکچر کے شعبے میں ایم کیو-9 ڈرونز کے 6 ہینگر، ایف-15 لڑاکا طیاروں کی تیاری کے لیے 1 تنصیب، 8 نئے ڈرونز پر مشتمل 1 ڈرون ہینگر، 2 کمانڈ سینٹرز، 1 طیارہ بردار بحری جہاز کے لیے ایندھن فراہم کرنے کا پلیٹ فارم، پی-8 طیارے کا 1 ہینگر، ایمیزون سے وابستہ مصنوعی ذہانت کا 1 مرکز اور ڈیٹا پروسیسنگ ہب کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے شعبے میں زمین پر موجود 11 لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان11 گھنٹے ago

لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا، مفاہمت کاراستہ کبھی بند نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ضرور...

Peshawar M-1 Peshawar M-1
پاکستان11 گھنٹے ago

پشاور موٹروے ایم ون کل رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور موٹروے ایم ون کل رات 11 بجے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند...

Recep Tayyib Erdogan Recep Tayyib Erdogan
تازہ ترین11 گھنٹے ago

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حل کرنےکی ضرورت ہے، ہم آزاد فلسطین کی آواز بنیں گے، اردوان

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق...

Trump Trump
تازہ ترین11 گھنٹے ago

میں بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں کہ ایران کو تباہ کردوں یا انہیں دوبارہ پنپنے دوں، ٹرمپ

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں،...

Antonio Guterres Antonio Guterres
تازہ ترین11 گھنٹے ago

گزشتہ دہائی میں جنگوں کے خوفناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوئے، انتونیو گوتریس

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی میں شروع...

Kuwait Kuwait
پاکستان11 گھنٹے ago

وزیراعظم کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  شہباز شریف کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے...

Eight foreign ministers Eight foreign ministers
تازہ ترین12 گھنٹے ago

غزہ میں جنگ بندی برقرار، تمام خلاف ورزیاں ختم کی جائیں، آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا نیو یارک میں غزہ پر اجلاس منعقد ہوا...

gold-rate gold-rate
پاکستان12 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن...

DOnald-Trump DOnald-Trump
تازہ ترین12 گھنٹے ago

وزیراعظم پاکستان عظیم لیڈر اور بہترین شخص ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں خطاب

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...

Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement
پاکستان21 گھنٹے ago

پاکستان، سعودیہ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی  پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے...

Trending