Connect with us

برطانیہ اور یورپ

لوٹن میں برٹش پاکستانی کمیونٹی کا جشنِ آزادی، ثقافتی رنگوں سے سجی پروقار تقریب

louton BWPA

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) برٹش پاکستانی ویلفیئر ایسوسی ایشن (BPWA) کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی پاکستان کو کلچرل ڈے کے طور پر منایا گیا۔ تقریب میں لارڈ لیفٹیننٹ، ڈپٹی لیفٹیننٹس، ممبر برطانوی پارلیمنٹ محمد یاسین، پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی اہم شخصیات، کونسلرز اور دیگر ڈگنیٹریز سمیت برٹش پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ ساتھ پاکستانی ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ بچوں اور نوجوانوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے قومی ترانے کے دوران بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا، جبکہ مختلف ثقافتی سرگرمیوں نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

اس موقع پر BPWA کے چیئرمین صوفی جاوید اختر، وائس چیئرمین راجہ ندیم اور جنرل سیکرٹری کونسلر منصور نے کہا کہ جشنِ آزادی محض ایک قومی دن نہیں بلکہ پاکستان سے محبت، اپنی شناخت اور ثقافتی ورثے سے وابستگی کے اظہار کا موقع ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص نئی نسل کو اپنی ثقافت اور قومی اقدار سے جوڑے رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ برٹش پاکستانی کمیونٹی نہ صرف پاکستان کی خوشیوں میں شریک ہوتی ہے بلکہ برطانیہ میں بھی اپنی ثقافت، روایات اور مثبت قومی تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ تقریب کا مقصد پاکستانی ثقافت کو نئی نسل تک منتقل کرنا اور مختلف کمیونٹیز کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا بھی تھا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Islamabad March Islamabad March
پاکستان18 سیکنڈز ago

اسلام آباد مارچ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے جدید ترین آلات سے لیس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) متعدد ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے...

Yemeni Government Forces Yemeni Government Forces
تازہ ترین6 منٹس ago

یمنی حکومتی فورسز کے حوثیوں کیخلاف 1122 حملے، 1747 جنگجو ہلاک

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمنی حکومتی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ماجد عبداللّٰہ النزیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی...

Tariq Fazal Ch Tariq Fazal Ch
پاکستان14 منٹس ago

بتایا جائے پی ٹی آئی وفد کے سامنے رکھے گئے مطالبات میں سے کونسا غیر آئینی یا بس سے باہر ہے؟ طارق فضل

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) طارق فضل نے کہا کہ پہلا مطالبہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کی مذمت...

Security forces Security forces
پاکستان20 منٹس ago

ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف...

defence-deal defence-deal
پاکستان27 منٹس ago

مکہ اتحاد کی اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا

ریاض (صداۓ سچ نیوز) مکہ اتحاد کی اسٹریٹجک کمیٹی کا انتہائی اہم اجلاس آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے جارہا...

Irani-army-spokesperson Irani-army-spokesperson
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان13 گھنٹے ago

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ...

container-in-islamabad container-in-islamabad
پاکستان13 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدے سچ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں...

plane plane
تازہ ترین13 گھنٹے ago

امریکی استثنیٰ کے بعد ایرانی ائیرلائنز کی عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں بحال

نجف (صداۓ سچ نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے...

PTI-MARCH PTI-MARCH
پاکستان14 گھنٹے ago

لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ...

Trending