پاکستان
میر رضا قتل کیس، تفتیشی افسر نے مزید اہم دستاویزات جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرادیں
کراچی (صداۓ سچ نیوز) نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کے تفتیشی افسر نے مزید اہم دستاویزات جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرادیں۔
تفتیشی افسر نے میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت اسمارٹ واچ، موبائل اور دیگر اشیا کی فارنزک رپورٹس بھی جوڈیشل کمیشن کو جمع کرادیں۔
تفتیشی افسر نے گواہوں کے 161 کے مزید بیانات کی نقول بھی پیش کردی ہیں۔
دوسری جانب پنجاب فارنزک لیبارٹری بھی میر رضا کا آئی فون کھول نہیں سکی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق پنجاب فارنزک لیبارٹری نے میر رضا کیس میں بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کو اس حوالے سے باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، میر رضا کی گھڑی اور موبائل فون تحقیقاتی ٹیم کو واپس بھیجے جائیں گے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کی ایپل واچ سے چند اسکرین شاٹ اور میسجز ملے تاہم وہ مواد تفتیش کے لیے اہم نہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

