Connect with us

تازہ ترین

مودی حکومت نے مسلم بستی کی واٹر سپلائی بند کر دی، معاملہ اقوامِ متحدہ تک  جا پہنچا، بی بی سی

Modi Government

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تعصب اور انتقامی کارروائیوں کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے ، بی جے پی حکومت نے کولکتہ کی مسلم بستی جیوتی نگر کالونی میں پانی کی سپلائی بند کر دی ۔ متاثرہ آبادی کو پینے کے پانی سے محروم رکھے جانے کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی  پہنچ گیا۔

دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ملک بھارت میں مسلمانوں کو پینے کے پانی جیسے بنیادی انسانی حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت کے نو منتخب رکن اسمبلی رتیش تیواری نے برملا اعلان کیا ہے کہ ووٹ نہ دینے پر مسلمانوں کے کام نہیں کیے جائیں گے اور ان کے خلاف حساب کتاب کا عمل آئندہ پانچ برسوں تک جاری رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کولکتہ کی جیوتی نگر کالونی کے پانچ ہزار غریب مسلمانوں کی پانی کی سپلائی کاٹ دی گئی ہے، جس کے باعث مقامی رہائشی دور سے آلودہ پانی لانے پر مجبور ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ میونسپلٹی نے مرمت کے بہانے رات کے وقت پانی بند کیا جبکہ ملحقہ ہندو بستی میں سپلائی مسلسل جاری ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سمیر الاسلام نے مقامی حکام، حکومت اور ہائی کورٹ میں شنوائی نہ ہونے پر بالآخر اقوام متحدہ کو خط لکھ کر پانی کی فوری بحالی کی اپیل کی ہے۔ سینئر صحافی سوبجیت باگجی کے مطابق ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلم مخالف سیاست میں خطرناک حد تک شدت آئی ہے۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Muhammad Maqsood Khan Muhammad Maqsood Khan
تازہ ترین3 منٹس ago

سرحدوں کے اس پار بھی انسان بستے ہیں

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ انسان جب اپنا گھر چھوڑتا ہے تو وہ صرف ایک مکان سے محروم...

kpk-police kpk-police
پاکستان50 منٹس ago

کے پی پولیس کے 54 شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے...

Ballistic Missiles Ballistic Missiles
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

یمنی حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل تیار کررہے ہیں، امریکی اخبار کا انکشاف

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کے حوثیوں کی جانب سے چین سے درآمد کردہ پرزوں کی مدد سے اپنے جدید...

Rana Sanaullah Rana Sanaullah
پاکستان1 گھنٹہ ago

مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی  امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مراد سعید افغانستان...

Laiba’s Initial Postmortem Laiba’s Initial Postmortem
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام آباد، گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی ٹیم کو موصول

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کی تفتیشی...

Modi Government Modi Government
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مودی حکومت نے مسلم بستی کی واٹر سپلائی بند کر دی، معاملہ اقوامِ متحدہ تک  جا پہنچا، بی بی سی

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تعصب اور انتقامی کارروائیوں کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے...

oil oil
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا میں توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ محنت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق توانائی...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان7 گھنٹے ago

جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی وہاں دہشتگردوں کے پیچھے کوئی اور چھپ رہا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی...

Bushra Bibi’s Bushra Bibi’s
پاکستان7 گھنٹے ago

190 ملین پاؤنڈ کیس، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی...

National Assembly National Assembly
پاکستان7 گھنٹے ago

قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد پیش

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی سے متعلق  قرارداد پیش...

Trending