Connect with us

تازہ ترین

یمنی حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل تیار کررہے ہیں، امریکی اخبار کا انکشاف

Ballistic Missiles

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کے حوثیوں کی جانب سے چین سے درآمد کردہ پرزوں کی مدد سے اپنے جدید اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق تنازعات والے خطوں میں ہتھیاروں کی سپلائی چین پر کام کرنے والے گروپ ‘کنفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ’ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حوثیوں نے ایک چینی سپلائر سے ایران کے طاقتور ترین ہتھیاروں میں سے ایک ‘خیبر شکن’ نامی گائیڈڈ میزائل کا مقامی ورژن بنانے کے لیے درکار پرزے منگوائے ہیں۔ 

اس حوثی میزائل کی رینج تقریباً 1200 میل ہو گی جس کا مطلب ہے کہ پورا سعودی عرب اور اسرائیل اس کی زد میں آ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ‘خیبر شکن’ میزائل فضائی دفاعی نظام  کو باآسانی چکمہ دے کر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کی وجہ سے زیادہ مہلک سمجھا جاتا ہے۔

یہ رپورٹ گزشتہ سال یمنی حکام کی جانب سے روکی گئی دو شپمنٹس کی معلومات پر مبنی ہے جن میں دیگر سامان کے ساتھ میزائل کے آلات بھی چھپائے گئے تھے۔ 

اخبار کے مطابق کنفلکٹ آرمامنٹ کے سینیئر تجزیہ کار فیبین ہنز  کا کہنا ہے کہ ’جب اس قسم کی درآمدات ہوتی ہیں، تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ یا تو میزائل تیار کر رہے ہیں یا کم از کم اس کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

فیبین ہنز کے مطابق حوثیوں کی ہتھیار بنانے والی تنصیبات اتنی پوشیدہ ہیں کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ میزائل کی پیداوار کس مرحلے تک پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ حوثیوں کی جانب سے حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب پر حملوں میں غیر معمولی تیزی آئی ہے۔ ان حملوں اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایران کی مسلسل کارروائیوں کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی منگل کے روز شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حوثیوں کے رویے کو ’انتہائی برا‘ قرار دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

kpk-police kpk-police
پاکستان45 منٹس ago

کے پی پولیس کے 54 شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے...

Ballistic Missiles Ballistic Missiles
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

یمنی حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل تیار کررہے ہیں، امریکی اخبار کا انکشاف

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کے حوثیوں کی جانب سے چین سے درآمد کردہ پرزوں کی مدد سے اپنے جدید...

Rana Sanaullah Rana Sanaullah
پاکستان1 گھنٹہ ago

مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی  امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مراد سعید افغانستان...

Laiba’s Initial Postmortem Laiba’s Initial Postmortem
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام آباد، گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی ٹیم کو موصول

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کی تفتیشی...

Modi Government Modi Government
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مودی حکومت نے مسلم بستی کی واٹر سپلائی بند کر دی، معاملہ اقوامِ متحدہ تک  جا پہنچا، بی بی سی

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تعصب اور انتقامی کارروائیوں کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے...

oil oil
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکا میں توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ محنت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق توانائی...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان7 گھنٹے ago

جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی وہاں دہشتگردوں کے پیچھے کوئی اور چھپ رہا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی...

Bushra Bibi’s Bushra Bibi’s
پاکستان7 گھنٹے ago

190 ملین پاؤنڈ کیس، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی...

National Assembly National Assembly
پاکستان7 گھنٹے ago

قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد پیش

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی سے متعلق  قرارداد پیش...

Chairman-PPP Chairman-PPP
پاکستان8 گھنٹے ago

ایمرجنسی کا نفاذ آئینی اقدام ہے، حکومت سے بات چیت کریں، بلاول بھٹو کی اپوزیشن سے درخواست

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے انتہائی قدم اٹھانے سے...

Trending