پاکستان
نئے صوبوں کا معاملہ، عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کیا چاہتے ہیں، محسن نقوی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امید ہے نئے صوبوں کے معاملے کو مثبت انداز میں لیا جائے گا، عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کیا چاہتے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صوبوں پر تفصیلی بحث ہورہی ہے، سوچنا ہوگا نئے صوبوں کے حوالے سے کیا ہوسکتا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ دنیا بھرمیں یورپ، برطانیہ ہر جگہ اس طرح کا نظام موجود ہے، چاہتے ہیں مقامی سطح پر لیڈرشپ آئے، خواہش ہے بہت سارے صادق خان، بہت سے ممدانی اور بہت سے اردوان آئیں۔
خیال رہے کہ ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بحث جاری ہے۔ حکومت نے سب سے پہلے اسلام آباد کو نئے انتظامی ماڈل میں ڈھالنے کی تیاریاں تیز کردیں۔ مجوزہ ڈرافٹ اعلیٰ سطح کی خصوصی کمیٹی نے وزیراعظم کو پیش کیا۔
مجوزہ ڈرافٹ میں اسلام آباد کی 27 رکنی اسمبلی قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اسلام آباد کی اپنی اسمبلی، چیف ایگزیکٹو اور 27 انتظامی محکمے ہوں گے۔
اسمبلی کے 21 ارکان براہ راست عوام کے ووٹ سے منتخب کرنے کی تجویز ہے، قومی اسمبلی کے ہر حلقے سے اسلام آباد اسمبلی کی 7 نشستیں رکھنے کی تجویز ہے۔ خواتین کے لیے 5 اور اقلیتوں کے لیے ایک نشست مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

