Connect with us

پاکستان

پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق، کارکنوں کی گرفتاریاں قابلِ مذمت ہے، وسیم عباس بھٹی

waseem abbas bhatti

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد احتجاج کے دوران انتظامیہ کی جانب سے گرفتار تمام کارکنان بالخصوص تلہ گنگ کے بہادر ورکرز کی گرفتاری کی بھرپور اور پرزور مزمت کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں 5 اگست کو یوم کشمیر اور عمران خان کی ناحق قید کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شریک کارکنوں پر انتظامیہ کی جانب سے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور گرفتاریوں پر تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل وسیم عباس بھٹی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی جبر، اوچھے ہتھکنڈے اور عوامی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔۔ اس موقع پر وسیم عباس بھٹی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو انکے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انکے آئینی حقوق ملنے تک کشمیری مظاہرین کی جاری جد وجہد کی حمایت کرنا ہر آزاد اور قانون پسند شہری کی ذمہ داری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ناحق قید کرنے والے اب خود کہہ رہے ہیں سسٹم بیٹھ گیا ہے جو اس بات کا اعلان ہے کہ میاں اور زرداری ملک چلانے کے اہل ہی نہیں، کیونکہ چالیس سال سے کسی نہ کسی طرح یہ دونوں جماعتیں حکومت کا حصہ رہیں مگر آج بھی ملک بجائے بہتری کے تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ۔ لوٹ مار، کرپشن اور اقربا پروری نے پورے نظام کو کھوکھلا کر دیا ہے رہی سہی کسر ادارجاتی اختیارت کا غلط استعمال ہے جو ادارہ جس کام کے لیے ہے وہ اسکے بجائے باقی سارے کام کر رہا ہے ۔

ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ڈسٹرکٹ تلہ گنگ نے میڈیا کو بتایا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریاں تحریک اور مزاحمت میں شدت لانے کا سبب بنی ہیں۔ جسکی مثال کے پی، بلوچستان اور کشمیر کی صورت میں موجود ہے۔ ٹکراؤ کی سیاست ملک کے لیے خطرناک ہے اس بار کسی بیمار کو سٹامپ پیپر پر بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی تیسرے فریق کی کسی گارنٹی پر یقین کیا جائے گا۔۔

حکمران موجودہ معاشی و سیاسی حالات میں ٹکراؤ کے بجائے گفتگو اور سیاسی عمل سے ملک کو تباہی سے بچا سکتے ہیں۔۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Educational Institutions in Islamabad Educational Institutions in Islamabad
پاکستان6 گھنٹے ago

لانگ مارچ، اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں لانگ مارچ کے معاملے پر شہر کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے...

Aerospace Force Aerospace Force
تازہ ترین6 گھنٹے ago

پاسداران انقلاب ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی ڈرون مار گرایا

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کے اوپر ایک اور امریکی MQ-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ...

ambulance ambulance
پاکستان6 گھنٹے ago

شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی

ٹنڈوالہ یار (صداۓ سچ نیوز) ٹنڈوالہ یار میں ایک شادی کی تقریب میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب شرکت...

General Hossein Mohebi General Hossein Mohebi
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو اس بار ایسے نئے ہتھیار استعمال کریں گے کہ دنیا حیران ہوجائے گی، ترجمان پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ  امریکا نے حملے...

Hakan-Fidan Hakan-Fidan
تازہ ترین6 گھنٹے ago

مکہ الائنس مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے،ترک وزیر خارجہ

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ دفاعی اتحاد کی ادارہ جاتی تشکیل میں پیشرفت جاری...

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi
پاکستان8 گھنٹے ago

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی تیاری...

Balochistan Balochistan
پاکستان8 گھنٹے ago

فورسز نے بلوچستان سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 58  غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو...

Italy pm Italy pm
تازہ ترین8 گھنٹے ago

اٹلی، اسکولوں میں برقع و حجاب پر پابندی، غیر ملکی طلبہ کی تعداد کم کرنے کی تیاری

اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ حکومت اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد...

US Ambassador to UN US Ambassador to UN
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس...

furnace-oil furnace-oil
تازہ ترین9 گھنٹے ago

خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں دو فیصد کمی کے بعد تیل کی قیمتیں ایک ہفتے سے زائد کی کم ترین سطح پر...

Trending