پاکستان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل، پیٹرول پمپ مالکان کے تحفظات برقرار
کراچی (صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پر پیٹرول پمپ مالکان کے تحفظات برقرار ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی نے پیٹرول پمپ مالکان کے لیے اسٹاک کا انتظام مشکل بنا دیا۔
آل پاکستان پیٹرول پمپس اونر ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو ایک اور خط لکھ کر قیمتوں میں بار بار تبدیلی کو مالی اور انتظامی مشکلات کی وجہ قرار دے دیا۔
ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو ایک اور خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کردیا، ملاقات کی باضابطہ درخواست بھی کردی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے پیٹرول پمپ مالکان کے کیش فلو اور انوینٹری مینجمنٹ پر دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ اسٹاک کی مالیت کے تعین اور خرید و فروخت میں بھی غیر یقینی صورتحال پیدا ہورہی ہے۔
ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسا قابلِ عمل نظام بنایا جائے جو قیمتوں میں تبدیلی کے دوران پیٹرول پمپ مالکان کے مفادات کا تحفظ کرسکے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

