Connect with us

پاکستان

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

Weapons

وڈھ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے ضلع کچھی اور وڈھ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع وڈھ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مزید 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردی کے خاتمے، پائیدار امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں، قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کہیں چھپنےکی جگہ نہیں ملے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Weapons Weapons
پاکستان1 گھنٹہ ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

وڈھ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے ضلع کچھی اور وڈھ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں...

Trump Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ٹرمپ کا ایران پر فوجی حملوں کا امکان مسترد کرنے سے انکار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر فوجی حملوں کا امکان مسترد کرنے سے انکار کردیا۔...

Taliban Ban Taliban Ban
تازہ ترین2 گھنٹے ago

افغانستان میں طالبان نے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی لگا دی

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغانستان میں طالبان کی حکومت نے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی لگا دی۔ برطانوی اخبار کے...

egypt--&-saudi-arabia egypt--&-saudi-arabia
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، مصر اور سعودی عرب کا رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں مصر اور سعودی عرب نے قریبی رابطہ اور باہمی تعاون جاری...

pentagon pentagon
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران جنگ اخراجات47 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، پینٹاگون

ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں پر امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ پینٹاگون کے اعداد و...

iranus iranus
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ٹرمپ حکومت کی امریکی مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کی تیاری، خلیجی ممالک کو آگاہ کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی انتخابات کے بعد ایران حملوں...

KSA-ATTACK KSA-ATTACK
تازہ ترین3 گھنٹے ago

سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی فوجی...

israeli elections israeli elections
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیلی انتخابات، ابتدائی نتائج میں نیتن یاہوکا اتحاد آگے، حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نشستیں درکار

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کے ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کو برتری حاصل...

Prime Minister Meets Jamaat-e-Islami Delegation Prime Minister Meets Jamaat-e-Islami Delegation
پاکستان16 گھنٹے ago

وزیراعظم سے جماعت اسلامی وفد کی ملاقات، تین، تین رکنی کمیٹی کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی...

shafqat mahmood shafqat mahmood
پاکستان17 گھنٹے ago

انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کے تجربہ کار افسر شفقت عباس ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے سنئیر و تجربہ کارافسر...

Trending