تازہ ترین
امریکی فوجیوں کی تدفین کیلئے جگہ مختص کردی، 5ہزار قبریں بن سکیں گی، ایرانی حکام
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی دارالحکومت تہران کے بہشت زہرا قبرستان کے سی ای او نے اعلان کیا ہے کہ تہران کی شہری حدود سے باہر ایک مقام کو ممکنہ جنگی حالات میں امریکی فوجی اہلکاروں کی عارضی تدفین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بحرانی انتظامات اور غیر معمولی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمدجواد تاجک نے کہا کہ مقررہ مقام پر تقریباً 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہے، یہ اقدام محض میڈیا مہم یا نفسیاتی کارروائی نہیں بلکہ تہران شہر سے باہر یہ مقام حقیقتاً تیار کیا جا چکا ہے۔
جواد تاجک کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے کو مختلف بحرانی حالات کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہوتی ہے، جن میں غیر ملکی فوجی دستوں کے ایرانی سرزمین میں داخل ہونےکا ممکنہ منظرنامہ بھی شامل ہے، اسی مقصد کے تحت غیر ملکی فوجی اہلکاروں کی لاشوں کے انتظام، عارضی طور پر محفوظ رکھنے اور ضرورت پڑنے پر تدفین کے لیے انتظامات کیےگئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان تیاریوں کا یہ مطلب نہیں کہ جنگ یا امریکی فوجی دستوں کا تہران میں داخل ہونا ناگزیر سمجھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ معمول کی ہنگامی منصوبہ بندی اور بحران سے نمٹنے کے انتظامات کا حصہ ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

