تازہ ترین
آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے، سینٹکام کے نہیں، کاظم غریبآبادی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریبآبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے نہیں بلکہ ایران کے کنٹرول میں ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بحرین میں ہونے والا کوئی بھی فوجی اجلاس خلیج فارس کے لیے نہ تو قانونی نظام قائم کر سکتا ہے اور نہ ہی سیکیورٹی کا ضامن بن سکتا ہے۔
کاظم غریبآبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے اختیار میں ہے، سینٹ کام کے نہیں۔ بحرین میں منعقد ہونے والا فوجی اجلاس خلیج فارس کے لیے قانونی نظام اور سیکیورٹی قائم نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام بیرونی مداخلتوں کے خاتمے، امریکا کے انخلا، ممالک کی خودمختاری کے احترام اور نئی جغرافیائی و سیاسی حقیقتوں کو تسلیم کرنے سے ممکن ہوگا، نہ کہ امریکا کی چھتری تلے۔
یہ بیان ایرانی نائب وزیر خارجہ کی جانب سے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سیکیورٹی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بین الاقوامی توجہ مرکوز ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

