پاکستان
فیلڈ مارشل سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سوڈان کے وزیر داخلہ نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی اور عالمی سطح پر بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران معزز مہمان نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔
سوڈانی وزیر داخلہ نے پاکستان اور سوڈان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا کیا ۔فیلڈ مارشل نے سوڈان کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید گہرے کرنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں فیلڈ مارشل نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

