Connect with us

تازہ ترین

ایران کے خلاف کارروائیوں کیلئے عراقی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علی الزیدی کا امریکا کو دوٹوک پیغام

iraqi pm

بغداد (صداۓ سچ نیوز) عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے امریکی صدر کو واضح کردیا ہے کہ عراق اپنی سرزمین ایران یا کسی دوسرے پڑوسی ملک کے خلاف حملوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا، جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارت کاری اور مذاکرات پر زور دیا ہے۔

سعودی اخبار ’الشرق الاوسط‘ کے مطابق عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ علی الزیدی نے امریکی صدر سے گفتگو کے دوران عراق کی اس پالیسی کا اعادہ کیا کہ ملک کی سرزمین کسی بھی ہمسایہ ریاست کے خلاف فوجی کارروائیوں کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

علی الزیدی نے بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مشترکہ مفادات کے امور پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے تصادم کے بجائے پرامن حل اور تعمیری مذاکرات کو ترجیح دینا ضروری ہے۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور سفارتی کوششوں کے ذریعے خطے میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

مغربی عراق میں فوجی تعیناتی بڑھانے کا فیصلہ

دوسری جانب عراقی وزارت دفاع نے ملک کے مغربی علاقوں میں دفاعی پوزیشنیں مزید مضبوط بنانے اور فوجی نفری میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ رسول عبداللہ کے مطابق جزیرہ اور مغربی نینوا آپریشنز کمانڈز کے فوجی دستوں نے راوہ سے حطرا تک دفاعی لائن پر اپنی پوزیشنیں مستحکم کرنا شروع کردی ہیں۔

اس اقدام کا مقصد دریائے فرات کے شمال میں جزیرہ ریجن سمیت نینوا اور صلاح الدین صوبوں میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانا ہے۔ ترجمان کے مطابق فوجی تعیناتی سے صحرائی علاقوں کو محفوظ بنانے، باقی ماندہ عسکریت پسندوں کا تعاقب کرنے اور انہیں ان علاقوں میں پناہ گاہیں قائم کرنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے شہریوں اور تجارتی ٹرانسپورٹ کیلئے ایک مختصر راستہ بھی میسر آئے گا، جس سے سرمایہ کاری اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

عراق کا دفاعی صنعت کو مضبوط بنانے پر زور

ادھر عراقی وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف علی الزیدی نے جمعرات کو دفاعی صنعتوں کے کمیشن کا دورہ کیا، جہاں انہیں مقامی سطح پر تیار اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیے گئے فوجی سازوسامان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کے میڈیا آفس کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ سازوسامان میں مختلف اقسام کا گولہ بارود، ہلکے، درمیانے اور بھاری ہتھیار، ڈرون سسٹمز اور نگرانی کے جدید آلات شامل ہیں۔

علی الزیدی نے ملکی دفاعی صنعت کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو نجی شعبے اور جدید ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عراق کے پاس مقامی ماہرین اور افرادی قوت کی مدد سے اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہتھیار اور فوجی سازوسامان تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے دفاعی صنعت کو قومی خودمختاری کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے تحقیق، ترقی اور جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے دفاعی صنعتوں کے کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس کی پیداواری صلاحیت اور تکنیکی استعداد میں اضافے کیلئے ضروری وسائل فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ مسلح افواج کی ضروریات مقامی سطح پر پوری کی جاسکیں اور غیر ملکی سپلائرز پر انحصار کم ہو۔

واضح رہے کہ عراق کا دفاعی صنعتوں کا کمیشن حال ہی میں قائم کیا گیا ہے اور یہ براہ راست مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کو جواب دہ ہے۔ کمیشن کے قیام کا مقصد ملکی دفاعی صنعت کو دوبارہ فعال بنانا اور فوج و سیکیورٹی اداروں کی ضروریات مقامی طور پر پوری کرنا ہے۔

عراق میں فوجی سازوسامان کی تیاری کا سلسلہ 1970 کی دہائی میں شروع ہوا تھا، جبکہ 1980 کی دہائی میں ایران عراق جنگ کے دوران اس صنعت کو مزید وسعت دی گئی۔ تاہم 1991 کی خلیجی جنگ اور بعد ازاں 1990 کی دہائی میں عائد عالمی پابندیوں کے باعث عراق کا دفاعی صنعتی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ambulance ambulance
پاکستان6 گھنٹے ago

کراچی: نامعلوم ملزمان کی اسپتال میں فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسپتال میں گھس کر فائرنگ کردی،...

iranus iranus
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکی حملے کا خوف یا جنگ کی تیاری؟ ایران نے جوہری مراکز کے اطراف ہنگامی اقدامات شروع کردیے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے ممکنہ فوجی حملے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے خدشات کے پیش...

pakistan pakistan
پاکستان6 گھنٹے ago

خطے میں موجودہ بحرانوں کی بڑی وجہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ کوششیں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں موجودہ بحرانوں کی بڑی وجہ اسرائیل کی توسیع...

IRAN US IRAN US
تازہ ترین6 گھنٹے ago

کیا امریکا ایران جنگ ختم ہونے والی ہے؟ تہران نے جوہری مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے، جسے امریکا کے...

iraqi pm iraqi pm
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کے خلاف کارروائیوں کیلئے عراقی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علی الزیدی کا امریکا کو دوٹوک پیغام

بغداد (صداۓ سچ نیوز) عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے امریکی صدر کو واضح کردیا ہے کہ عراق اپنی سرزمین ایران...

Field-Marshal Field-Marshal
پاکستان7 گھنٹے ago

فیلڈ مارشل سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سوڈان کے وزیر داخلہ نے ملاقات کی جس دوران...

supreem-court supreem-court
پاکستان7 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے8اصول طے کردیئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے...

mq-9b-drone mq-9b-drone
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیاہے تاہم امریکہ...

Thalassemia Thalassemia
پاکستان13 گھنٹے ago

لاہور، سرکاری تھیلیسیمیا سینٹر میں 4 ماہ سے ادویات دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں سرکاری تھیلیسیمیا سینٹر میں 4 ماہ سے ادویات دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا...

Gold-Rate-in-Pakistan Gold-Rate-in-Pakistan
پاکستان14 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی گراوٹ، دو دن کی تیزی کے بعد فی تولہ 6500 روپے سستا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روزہ تیزی کا رجحان ختم ہوگیا، سونے کی قیمت...

Trending