Connect with us

پاکستان

القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

Al-Qaeda

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے سرگرم عسکریت پسند نیٹ ورکس اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کے درمیان روابط میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق2001 میں افغانستان سے القاعدہ کے انخلا کے بعد اس کے جنگجو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں منتقل ہوئے، جہاں کالعدم ٹی ٹی پی نے انہیں پناہ دی۔ 2021 میں افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد سے دونوں تنظیموں کے روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے کالعدم ٹی ٹی پی کی حکمت عملی، تربیت اور  پروپیگنڈا صلاحیتوں میں اضافےکے لیے مدد فراہم کی ہے۔

رواں سال اپریل میں القاعدہ کے میڈیا ونگ نے پہلی مرتبہ کھلے عام پاکستان کے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

امریکی پروفیسر امیرہ جدون کے مطابق دونوں تنظیموں کا تعلق نچلی سطح پر عملی معاونت سے لےکر اعلیٰ سطح پر بیانیےکے باہمی انضمام تک پھیلا ہوا ہے۔

ایک اور ریسرچ کنسلٹنٹ کا کہنا ہےکہ 2020 سے القاعدہ  پاکستانی طالبان پر زور ڈال رہی ہےکہ وہ اپنی الگ تنظیم ختم کرکے القاعدہ میں ضم ہوجائے۔

بعض ماہرین کے خیال میں اس کوشش کے پیچھے افغان طالبان کا دباؤ بھی ہوسکتا ہے۔2021 میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد افغان طالبان نے مختلف عسکریت پسندگروہوں کو افغانستان میں پناہ، رہائش اور مالی وظائف سمیت مختلف سہولتیں فراہم کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے ٹی ٹی پی، القاعدہ اور القاعدہ برصغیر سے وابستہ افرادکو مقامی شناختی کارڈ بھی جاری کیے ہیں۔ ان میں مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ سے وابستہ ایغور بھی شامل ہیں جو ترکستان اسلامک پارٹی کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق القاعدہ کی معاونت صرف کالعدم ٹی ٹی پی تک محدود نہیں بلکہ کالعدم  بلوچستان لبریشن آرمی اور اتحاد المجاہدین پاکستان جیسے عسکریت پسند گروہوں تک بھی پھیلی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق القاعدہ برصغیر، اتحاد المجاہدین پاکستان کو تربیت اور حکمت عملی میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

تاہم بعض ماہرین کے خیال میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے مقاصد اور حکمت عملیاں مختلف ہیں، لیکن نظریاتی مماثلت کی وجہ سے میڈیا، پروپیگنڈا، تربیت اور لاجسٹک معاونت کے شعبوں میں تعاون برقرار ہے۔

اقوام متحدہ نے دسمبر 2025 میں القاعدہ کو افغانستان میں سرگرم عسکریت پسند گروپوں کے لیے ایک ’سروس پرووائیڈر‘ قرار دیتے ہوئےکہا تھا کہ وہ انہیں تربیت، مشاورت اور لاجسٹک فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

Daily Steps Daily Steps
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

روزانہ کتنے قدم چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے؟

ویسے تو اکثر افراد کا ماننا ہے کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنا چاہیے۔ مگر اب...

Al-Qaeda Al-Qaeda
پاکستان1 گھنٹہ ago

القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے سرگرم عسکریت پسند نیٹ ورکس اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد...

dangue dangue
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125گنا زیادہ ہونے کا انکشاف

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125گنا زیادہ ہونے کا انکشاف ہواہے،  تحقیق کے مطابق 2022...

Senate Committee Approves Senate Committee Approves
پاکستان2 گھنٹے ago

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے غیر معیاری کاسمیٹکس بنانے اور درآمد کرنے پر قید اور جرمانوں کے بل کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے غیر معیاری کاسمیٹکس بنانے اور درآمد...

Karachi Street Crime Karachi Street Crime
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں پھر اضافہ، اگست میں ہوئی وارداتوں نےگزشتہ7 ماہ کے ریکارڈ توڑ ڈالے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، سی پی ایل...

gold gold
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ رک گیا

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ رک گیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق...

nepra-electricity-prices nepra-electricity-prices
پاکستان3 گھنٹے ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 52 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے بجلی...

Lahore-Smog Lahore-Smog
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور آلودہ ترین شہروں میں 16ویں نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) عالمی فضائی انڈیکس میں لاہور آلودہ ترین شہروں میں 16ویں نمبر پر آگیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے...

usa-and-iran usa-and-iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا دھمکیاں دینا بند کرے، ایران کے مطالبات تسلیم کرے اور اسرائیل لبنان سے انخلا کرے تو جنگ ختم ہوسکتی ہے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ اس صورت میں ختم...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین3 گھنٹے ago

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، ایرانی صدرکی سرکاری اداروں کو ہفتے میں ‘ایک دن گاڑیوں کے بغیر’ کی پالیسی پر عملدرآمدکی ہدایت

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق  ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکے...

Trending