تازہ ترین
امریکی صدر ایران پر جوہری حملے کا فیصلہ جلد کرسکتے ہیں، امریکی صحافی کا دعویٰ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر جوہری حملے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا کہ ایران کا پک ایکس ماؤنٹین ممکنہ امریکی جوہری حملے کا ہدف ہوسکتا ہے۔ جہاں مبینہ جوہری تنصیبات 300 فٹ گہری گرینائٹ چٹانوں کے نیچے واقع ہیں۔
ٹکر کارلسن کے مطابق امریکی روایتی ہتھیار ان زیرِ زمین تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو صدر ٹرمپ پر جوہری حملے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور ایران کے معاملے پر ان سے روزانہ رابطے میں ہیں۔
ٹکر کارلسن کا دعویٰ ہے کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور سینٹ کام کے سربراہ بریڈ کوپر بھی ایران پر دوبارہ حملوں کے حامی ہیں تاہم صدر ٹرمپ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے معاملے میں تاحال ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ کارلسن کے مطابق صدر ٹرمپ 7 نومبر تک اس حوالے سے فیصلہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ممکنہ جوہری حملے سے خلیج فارس میں تابکاری پھیل سکتی ہے۔ پانی کے ذخائر متاثر ہوسکتے ہیں اور عالمی سطح پر جوہری جنگ کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

