Connect with us

تازہ ترین

سپین میں 2 تیز رفتار مسافر ٹرینوں کے تصادم میں 64 افراد ہلاک، متعد زخمی

Train

اُردا (صداۓ سچ نیوز) سپین کے علاقے اُردا میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 64 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ  مزید ریسکیو آپریشن جاری ہے اور مزید افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے، رواں سال سپین میں یہ دوسرا مہلک ریلوے حادثہ ہے۔

حادثے کے بعد مسافروں کو ٹرینوں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ بعض مسافر خون میں لت پت اور زخمی حالت میں سڑک کے کنارے پہنچے، جبکہ رضاکار متاثرین کو پانی فراہم کرتے رہے۔

حادثے کے مقام پر سیکڑوں ایمبولینسیں، ہیلی کاپٹر اور میتیں منتقل کرنے والی گاڑیاں موجود ہیں۔ ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر نیچے ڈھلوان پر جا گریں، جبکہ ملبہ اور ٹوٹا ہوا دھاتی سامان اطراف میں بکھرا ہوا ہے۔

حادثے میں متاثر ہونے والی ایک ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر میگوئل نے ریڈیو سے گفتگو میں بتایا کہ اچانک زور دار آواز اور شدید جھٹکا محسوس ہوا، جو تقریباً 10 سیکنڈ تک جاری رہا،  ان کے مطابق ٹرین کی دائیں جانب کی کھڑکی سے ایک تباہ شدہ ٹرین دکھائی دے رہی تھی۔

ایک شخص کے مطابق نجی کنسورشیم ایریو کی ٹرین سگنل میں خرابی کے باعث انفراسٹرکچر مینیجر ادارے اے ڈی آئی ایف کی ہدایت پر ٹولیڈو کے قریب رک گئی تھی۔ اس کے بعد رینفے کی ٹرین تیز رفتاری سے کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں ٹرینوں کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

رینفے نے اپنے بیان میں کہا کہ سفر جاری رکھنے کی اجازت ملنے کے بعد اس کی ٹرین ایریو کی کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی۔ کمپنی کے مطابق ٹرین کے رکنے کی وجوہات معلوم نہیں تھیں۔

رینفے کا کہنا ہے کہ حادثے کے اصل اسباب، ٹرینوں کی آمدورفت کی صورتحال اور تصادم کے حالات کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔ ایریو اور اے ڈی آئی ایف کی جانب سے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

kallar kahar kallar kahar
پاکستان6 گھنٹے ago

کلر کہار پٹرولنگ پوسٹ بھون پر فائر سیفٹی ٹریننگ پروگرام

کلر کہار (صداۓ سچ نیوز- ملک رفیق انمول) پٹرولنگ پوسٹ بھون پر فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا...

assistant commissioner kalar kahar assistant commissioner kalar kahar
پاکستان6 گھنٹے ago

کلر کہار نے پنجاب بھر میں تحصیل کارکردگی کی درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لی

کلرکہار (صداۓ سچ نیوز-ملک رفیق انمول) اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار ڈاکٹر تزئین ظفر کی مؤثر قیادت، بہترین انتظامی حکمتِ عملی اور...

bisp program bisp program
پاکستان7 گھنٹے ago

بی آئی ایس پی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیب ٹیک) خواتین کی فنی تربیت کے فروغ کے لیے یکجا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، سینیٹر روبینہ خالد نے زیب ٹیک...

Train Train
تازہ ترین7 گھنٹے ago

سپین میں 2 تیز رفتار مسافر ٹرینوں کے تصادم میں 64 افراد ہلاک، متعد زخمی

اُردا (صداۓ سچ نیوز) سپین کے علاقے اُردا میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از...

Mir raza Mir raza
پاکستان7 گھنٹے ago

میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی تحقیقات  کیلئے سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی...

PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم کی اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں اصلاحات فوری نافذ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد  کے سرکاری اسکولوں میں انفراسٹرکچر اور نصاب سمیت تمام اصلاحات...

Gold Price Gold Price
پاکستان9 گھنٹے ago

ملک میں فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز...

Weapons Weapons
پاکستان14 گھنٹے ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

وڈھ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے ضلع کچھی اور وڈھ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں...

Trump Trump
تازہ ترین15 گھنٹے ago

ٹرمپ کا ایران پر فوجی حملوں کا امکان مسترد کرنے سے انکار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر فوجی حملوں کا امکان مسترد کرنے سے انکار کردیا۔...

Taliban Ban Taliban Ban
تازہ ترین15 گھنٹے ago

افغانستان میں طالبان نے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی لگا دی

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغانستان میں طالبان کی حکومت نے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی لگا دی۔ برطانوی اخبار کے...

Trending