Connect with us

پاکستان

وزیراعظم کی اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں اصلاحات فوری نافذ کرنے کی ہدایت

PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد  کے سرکاری اسکولوں میں انفراسٹرکچر اور نصاب سمیت تمام اصلاحات فوری نافذ کرنے کی ہدایت کردی اور طلباء و طالبات کو مفت لنچ دینے اور سرکاری اسکول بسوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد کے سرکاری سکول اصلاحات پر اجلاس ہوا  جس دوران شہبازشریف نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو فعال ادارہ بنانے کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت   کر دی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں انفراسٹرکچر کے تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں، طلباء و طالبات کو سکولوں میں محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم  نے طلباء و طالبات کی غذائی نشونما یقینی بنانے کیلئے مفت لنچ دینے ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو سرکاری سکولوں کے مسائل ایک ہفتے میں حل کرنے کی ہدایت  کر دی۔

ان کا کہناتھا کہ اسلام  آباد کے تمام سکولوں میں اسمارٹ بورڈز جلد نصب کیے جائیں،سرکاری اساتذہ تعلیم و تدریس کے علاوہ کسی اور سرگرمی میں حصہ نہ لیں گے۔

شہبازشریف نے  سرکاری سکول بسوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے ، سکول بسوں کی آوٹ سورسنگ اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی بھی ہدایت  کی۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں جبکہ سرکاری سکولوں میں سولرائزیشن کے فروغ کی بھی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی طلباء و طالبات کے لیے تمام سرکاری سکولوں میں ریمپ بنائے جائیں،سرکاری اسکولوں میں بہترین طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

اجلاس میں سرکاری سکولوں میں نصاب، انفراسٹرکچر اور دیگر امور کی سروے رپورٹ پیش کی گئی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے اسکولوں کا سروے ستمبر 2026 میں کیا گیا، زیادہ سکولوں میں انٹرنیٹ،پینے کا پانی،کمپیوٹر لیب اور دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔

اجلاس میں سروے میں شامل کچھ سکولوں کے انفراسٹرکچر کے مسائل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ،  بتایا گیا کہ سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کو بااختیار اور جدت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،پورے اسلام آباد میں سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کے لیے 278 بسیں ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی ، وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

kallar kahar kallar kahar
پاکستان6 گھنٹے ago

کلر کہار پٹرولنگ پوسٹ بھون پر فائر سیفٹی ٹریننگ پروگرام

کلر کہار (صداۓ سچ نیوز- ملک رفیق انمول) پٹرولنگ پوسٹ بھون پر فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا...

assistant commissioner kalar kahar assistant commissioner kalar kahar
پاکستان6 گھنٹے ago

کلر کہار نے پنجاب بھر میں تحصیل کارکردگی کی درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لی

کلرکہار (صداۓ سچ نیوز-ملک رفیق انمول) اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار ڈاکٹر تزئین ظفر کی مؤثر قیادت، بہترین انتظامی حکمتِ عملی اور...

bisp program bisp program
پاکستان7 گھنٹے ago

بی آئی ایس پی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیب ٹیک) خواتین کی فنی تربیت کے فروغ کے لیے یکجا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، سینیٹر روبینہ خالد نے زیب ٹیک...

Train Train
تازہ ترین7 گھنٹے ago

سپین میں 2 تیز رفتار مسافر ٹرینوں کے تصادم میں 64 افراد ہلاک، متعد زخمی

اُردا (صداۓ سچ نیوز) سپین کے علاقے اُردا میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از...

Mir raza Mir raza
پاکستان7 گھنٹے ago

میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی تحقیقات  کیلئے سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی...

PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم کی اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں اصلاحات فوری نافذ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد  کے سرکاری اسکولوں میں انفراسٹرکچر اور نصاب سمیت تمام اصلاحات...

Gold Price Gold Price
پاکستان9 گھنٹے ago

ملک میں فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز...

Weapons Weapons
پاکستان14 گھنٹے ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

وڈھ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے ضلع کچھی اور وڈھ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں...

Trump Trump
تازہ ترین15 گھنٹے ago

ٹرمپ کا ایران پر فوجی حملوں کا امکان مسترد کرنے سے انکار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر فوجی حملوں کا امکان مسترد کرنے سے انکار کردیا۔...

Taliban Ban Taliban Ban
تازہ ترین15 گھنٹے ago

افغانستان میں طالبان نے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی لگا دی

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغانستان میں طالبان کی حکومت نے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی لگا دی۔ برطانوی اخبار کے...

Trending