Connect with us

تازہ ترین

یورپ میں گرمی سے ایک ہفتے میں 1300 اضافی اموات ہوئی، ڈبلیو ایچ او

eu

یورپ میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث 21 جون سے اب تک 1300 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جبکہ صحت اور ٹرانسپورٹ کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔ جرمنی میں سڑکیں اور ٹریفک لائٹس پگھل گئے۔ ٹرام کی پٹریاں اور جوائنٹس متاثر ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر نے یورپ کے متعدد ممالک کو متاثر کیا ہے۔ اسپتالوں، ریسکیو اداروں اور ایمرجنسی سروسز پر غیر معمولی دباؤ بڑھ گیا ہے اور امدادی کالز میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یورپ کے بیشتر گھروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں کو اتنے شدید درجہ حرارت کو برداشت کرنے کے لیے تعمیر نہیں کیا گیا، جس کے باعث گرمی کے اثرات مزید سنگین ہو رہے ہیں۔

فرانس کے سرکاری ادارے پبلک ہیلتھ فرانس کے مطابق بدھ سے اب تک متوقع شرح کے مقابلے میں تقریباً ایک ہزار اضافی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جبکہ 24 جون کے بعد اموات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق 18 جون سے جاری گرمی کی لہر کے دوران دریاؤں، نہروں اور سوئمنگ پولز میں نہاتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 74 تک پہنچ گئی ہے، کیونکہ شدید گرمی سے بچنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ پانی کا رخ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جرمنی کے مشرقی شہر لیپزگ میں شدید گرمی کے باعث ٹرام سروس متاثر ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق شدید درجہ حرارت سے سڑکوں کا اسفالٹ پگھل گیا جبکہ کئی مقامات پر ٹرام کی پٹریاں اور جوائنٹس بھی متاثر ہوئے، جس کے بعد ٹرام سروس کو پیر کی صبح تک معطل کر دیا گیا ہے۔

ماہرین صحت نے بزرگ افراد، بچوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، زیادہ پانی پینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Joint Committee Joint Committee
پاکستان13 گھنٹے ago

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی بنادی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف سے مذاکرات کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز...

Drone Drone
تازہ ترین13 گھنٹے ago

حوثی ملیشیا کا مدینہ منورہ میں گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ

مدینہ منورہ (صداۓ سچ نیوز) حوثی ملیشیا کی جانب سے مدینہ منورہ میں گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ کیا گیاہے...

Cricket-world-cup Cricket-world-cup
تازہ ترین14 گھنٹے ago

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان14 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا...

Afghan Taliban Afghan Taliban
پاکستان14 گھنٹے ago

پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگروں کے 2 ٹھکانوں کو تباہ کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان نے افغان طالبان رجیم...

gold gold
پاکستان14 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین14 گھنٹے ago

امریکا میں ڈیزل کی قیمتیں ایک سال سے زیادہ عرصے تک معمول پر نہیں آسکیں گی، امریکی توانائی کمپنیوں نے خبردار کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فیڈرل ریزرو سسٹم سے منسلک ڈیلاس فیڈسروے میں توانائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ایران...

Trump Trump
تازہ ترین15 گھنٹے ago

ایران کو تباہ کرنا ممکن ہے، ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو تباہ کرنا ممکن ہے۔  ٹائم میگزین...

agosh home agosh home
پاکستان15 گھنٹے ago

ضامن گروپ، خودی ویلنس نے آغوش ہوم کی بے سہارا ماؤں کے ساتھ بزرگوں کا عالمی دن منایا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) معروف سماجی شخصیات اور مخیر حضرات کاشف شاہ اور ان کی اہلیہ ثروت نسیم شاہ، جو...

Gaza Gaza
تازہ ترین15 گھنٹے ago

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، شہدا کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی...

Trending