تازہ ترین
ہم ایران میں رجیم چینج کرنا نہیں چاہتے، ڈیل ہی میری ترجیح ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدرنے ٹرمپ اکاؤنٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج باقاعدہ طور پر ٹرمپ اکاؤنٹ کو فعال کررہے ہیں، مائیکرون کمپنی نے ٹرمپ اکاؤنٹ کیلئے 250 ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ہماری فوج بہترین فوج ہے جس کا مظاہرہ وینزویلا میں کیا گیا، ایران کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،ہماری فوج نے ایران کو عسکری لحاظ سے شکست دی، ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا، میں نے کہا تھا 4 سال میں اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہوگی، ایک سال کے اندر ہی مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین دونوں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، میں نے 8جنگیں رکوائیں، میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، وہ جنگ کسی بھی وقت ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کرسکتی تھی، ہم یوکرین کی جنگ پر نیٹو اجلاس میں بات کریں گے، ہم اندازے سے کہیں زیادہ اس مسئلے کے حل کے قریب پہنچ چکے ہیں، دیکھتے ہیں کہ کیا ہم اس جنگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ہم ایران میں رجیم چینج کرنا نہیں چاہتے، ایران کے ساتھ ڈیل ہی میری ترجیح ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ فیفا کی جانب سے امریکا کے بہترین کھلاڑی کو باہر کرنا غیر منصفانہ تھا،امریکی کھلاڑی نے فاؤل پلے نہیں کیا تھا،میں نے ریڈ کارڈ کے معاملے پر فیفا کے صدر سے بات کی،فیفا سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔ میں نے فیفا کو نہیں بتایا کہ کیا فیصلہ کرنا ہے،فیفا کی کمیٹی نے فیصلہ کیا اور یہ بہتر فیصلہ تھا۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان4 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

