پاکستان
پاکستان کا سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر کل یوم سوگ کا اعلان
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر کل یوم سوگ کا اعلان کردیا۔ کابینہ ڈویژن نے 13 جولائی کو قومی یومِ سوگ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی یومِ سوگ کے موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیراعظم کی جانب سے قطر کے سابق امیر کے انتقال پر یومِ سوگ کا اعلان کیا گیا۔
پاکستان نے قطر کی حکومت، شاہی خاندان اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
خیال رہے کہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی آج صبح 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی وفات پر قطر میں 4 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
شیخ حمد بن خلیفہ الثانی 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر رہے۔
صدرِ آصف علی زرداری نے سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد نے قطر کی ترقی اور خطے میں امن کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کی قیادت اور عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی حکمت اور دور اندیشی نے قطر کو ایک جدید، خوش حال ملک میں تبدیل کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

