Connect with us

پاکستان

کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر سمیت پورا سہولت کار نیٹ ورک پکڑا گیا

karachi

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں 27 جون کو رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر سمیت پورا سہولت کار نیٹ ورک پکڑا گیا۔

اس حوالے سے کراچی میں وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے پولیس اور سی ٹی ڈی کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے بتایا کہ خارجی دہشت گرد جانان نے رینجرز کیمپ کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑایا اور باقی 3 دہشت گرد اندر داخل ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والا ایک دہشت گرد باجوڑ کا رہنا والا اور 3 افغان تھے، چاروں دہشت گردوں کو تربیت، اسلحہ اور بارود افغانستان میں فراہم کیا گیا اور ہینڈلرز افغان سر زمین سے ہدایت دے رہے تھے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے کہا کہ گرفتار سہولت کاروں کی بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے ٹریننگ کیمپ میں حملے کی تیاری اور بیان ریکارڈ کرانے کی ویڈیوز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار زخمی دہشت گرد عثمان نے اعتراف کیا ہے کہ مختلف کیمپس پر تربیت دی گئی، دہشت گردوں میں جانان، ہادی، عمر، عثمان شامل تھے، 4 دہشت گردوں کا گروہ افغانستان سے کراچی میں داخل ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کو حب چوکی سے کورنگی لایا گیا اور وہاں ایک گھر میں رکھا گیا، سہولت کار بشیر نے تمام سہولت کاری کی، بشیر کے ساتھ 13 سہولت کار شامل تھے اور جانان خودکش حملہ آور تھا۔

پریس کانفرنس میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ حملے کے پیچھے کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنا تھا، لاجسٹک سپورٹ اور ہتھیار افغانستان سے آئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین16 منٹس ago

آبنائے ہرمز میں آمد و رفت متاثر، امریکا کا ایران کیخلاف ’فیصلہ کن اقدامات‘ کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز میں ایران...

pak-navy pak-navy
پاکستان21 منٹس ago

یومِ بحریہ کے موقع پر نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کے نیول ہیڈکوارٹرز میں یومِ بحریہ کی مناسبت سے یادگارِ شہداء پر پروقار...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین27 منٹس ago

مشرقی وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال، خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح...

Islamabad a New Federal Unit Islamabad a New Federal Unit
پاکستان32 منٹس ago

اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز، 13عالمی دارالحکومتوں کا جائزہ

اسلام آباد (صدآۓ سچ نیوز) اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز کے حوالے سے 13عالمی دارالحکومتوں کا...

ukrain-russia-attck ukrain-russia-attck
تازہ ترین41 منٹس ago

روسی فوج کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، افراد زخمی

کیف (صداۓ سچ نیوز) روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے...

yemen-houthis yemen-houthis
تازہ ترین50 منٹس ago

یمنی حوثیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی

سعودی اتحادی فورس کے مطابق سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے حملےکیے جس میں 73 افراد زخمی...

khursheed shahid khursheed shahid
پاکستان13 گھنٹے ago

جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعظم کے مشیر برائے ٹورزم سردار یاسر الیاس سے ملاقات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر خورشید احمد قریشی...

fgeha fgeha
پاکستان13 گھنٹے ago

ایف جی ای ایچ اے کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15 اور 16 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے حوالے...

JI deputy chief JI deputy chief
پاکستان13 گھنٹے ago

ہم نے اپنی تجاویز دی دیں، حکومت نے 3 دن کی مہلت مانگی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےکہا حکومت کو جماعت اسلامی کی تجاویز دے دی گئیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی...

sugar-mills-file-photo sugar-mills-file-photo
پاکستان14 گھنٹے ago

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے...

Trending