تازہ ترین
خلیجی ممالک آبنائے ہرمز میں 20 فیصد فیس کی جگہ امریکا میں سرمایہ کاری کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کیلئے آبنائےہرمز پر 20فیصد فیس کی شرط واپس لینے کا اعلان کر دیالیکن بدلے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج کی بدولت تیل کی ترسیل روانی سے جاری ہے، پیٹ ہیگستھ، جنرل ڈین کین اور ایڈمرل بریڈ کوپر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان کی بدولت آبنائے ہرمز ایران کے علاوہ تمام بحری جہازوں کے لیے کھلی ہے، ایران کی جھوٹی اور شرپسند قیادت خود اپنے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی بندرگاہوں اور ایرانی کارگو پر مکمل ناکہ بندی نافذ کریں گے،خلیجی ممالک 20 فیصد معاوضے کی جگہ امریکا میں سرمایہ کاری کریں گے،یہ سرمایہ کاری بہت بڑی اور خود خلیجی ممالک کیلئے بھی فائدہ مند ہوگی، امریکا میں پہلے ہی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے، نئی سرمایہ کاری اس حجم کو مزید بڑھا دے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیکٹریاں، صنعتی پلانٹس اور جدید سازوسامان امریکا آئیں گے، لاکھوں نئی، اعلیٰ تنخواہ والی امریکی ملازمتیں پیدا ہوں گی، امریکا پہلے سے کہیں زیادہ کامیابی حاصل کر رہا ہے، وہ دن ختم ہو گئے جب ایران لاکھوں لوگوں کو قتل کرتا تھا، ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان4 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

