Connect with us

تازہ ترین

خلیجی ممالک آبنائے ہرمز میں 20 فیصد فیس کی جگہ امریکا میں سرمایہ کاری کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کیلئے آبنائےہرمز پر 20فیصد فیس کی شرط واپس لینے کا اعلان کر دیالیکن  بدلے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا مطالبہ کردیا۔

 سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج کی بدولت تیل کی ترسیل روانی سے جاری ہے، پیٹ ہیگستھ، جنرل ڈین کین اور ایڈمرل بریڈ کوپر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،  ان کی بدولت آبنائے ہرمز ایران کے علاوہ تمام بحری جہازوں کے لیے کھلی ہے،  ایران کی جھوٹی اور شرپسند قیادت خود اپنے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی بندرگاہوں اور ایرانی کارگو پر مکمل ناکہ بندی نافذ کریں گے،خلیجی ممالک 20 فیصد معاوضے کی جگہ امریکا میں سرمایہ کاری کریں گے،یہ سرمایہ کاری بہت بڑی اور خود خلیجی ممالک کیلئے بھی فائدہ مند ہوگی، امریکا میں پہلے ہی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے، نئی سرمایہ کاری اس حجم کو مزید بڑھا دے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیکٹریاں، صنعتی پلانٹس اور جدید سازوسامان امریکا آئیں گے، لاکھوں نئی، اعلیٰ تنخواہ والی امریکی ملازمتیں پیدا ہوں گی، امریکا پہلے سے کہیں زیادہ کامیابی حاصل کر رہا ہے، وہ دن ختم ہو گئے جب ایران لاکھوں لوگوں کو قتل کرتا تھا، ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

khursheed shahid khursheed shahid
پاکستان12 گھنٹے ago

جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعظم کے مشیر برائے ٹورزم سردار یاسر الیاس سے ملاقات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر خورشید احمد قریشی...

fgeha fgeha
پاکستان12 گھنٹے ago

ایف جی ای ایچ اے کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15 اور 16 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے حوالے...

JI deputy chief JI deputy chief
پاکستان12 گھنٹے ago

ہم نے اپنی تجاویز دی دیں، حکومت نے 3 دن کی مہلت مانگی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےکہا حکومت کو جماعت اسلامی کی تجاویز دے دی گئیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی...

sugar-mills-file-photo sugar-mills-file-photo
پاکستان13 گھنٹے ago

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے...

Volker-Turk Volker-Turk
تازہ ترین13 گھنٹے ago

اے آئی کی مضبوط ضمانتیں بنائی جائیں، اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے، سربراہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ اے آئی سے متعلق مضبوط ضمانتیں بنائی...

Fire-in-Factory Fire-in-Factory
پاکستان13 گھنٹے ago

کراچی، فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں لانڈھی ایکسپوٹ پراسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد...

gold gold
پاکستان13 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے...

Islamabad Expressway Islamabad Expressway
پاکستان14 گھنٹے ago

اسلام آباد ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ کے مقام پر پر سڑک کےدرمیان قدرتی چشمہ پھوٹ پڑا

اسلام آباد (صدآۓ سچ نیوز) اسلام آباد ایکسپریس وے پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر پر سڑک کےدرمیان قدرتی چشمہ...

japan-and-pakistan japan-and-pakistan
تازہ ترین14 گھنٹے ago

جاپان کا پاکستان کو سیلاب سے بچاؤ کیلئے 2.6 ارب ین کی گرانٹ دینے کا اعلان

ٹوکیو (صداۓ سچ نیوز) جاپان نے سندھ میں دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی مضبوطی اور سیلاب سے بچاؤ کے...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان14 گھنٹے ago

بیرسٹر گوہر کا نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے نئے صوبوں کے...

Trending