Connect with us

تازہ ترین

فیفا ورلڈکپ، سیمی فائنل میں فتح کے جشن میں سیاسی بینر لہرانے پر ارجنٹینا کیخلاف کارروائی کا امکان

fifa

فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچنے والی ارجنٹینا کی ٹیم فیفا کی جانب سے ممکنہ تادیبی کارروائی کے خطرے سے دوچار ہے۔

ارجنٹینا کی فٹ بال ٹیم کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف فتح کے بعد جشن کے دوران سیاسی بینر لہرانے پر ممکنہ جرمانے اور تادیبی کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

میچ کے بعد فتح کے جشن کے دوران ارجنٹینا کے بعض فٹبالرز  نے ایک بینر اٹھایا جس  پر ہسپانوی  زبان میں لکھا تھا، ‘فاک لینڈ جزائر ارجنٹینا'(انہیں ارجنٹینا مالویناس کہتا ہے) کے ہیں۔ بعد ازاں یہ بینر میدان میں ہی چھوڑ دیا گیا۔

اگر فیفا نے اس بینر کو  سیاسی پیغام قرار دیا تو قوانین کی خلاف ورزی  پر ارجنٹینا کی ٹیم کو سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

فیفا نے اس سے قبل 2014 میں ارجنٹینا کی فٹ بال ایسوسی ایشن پر 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا تھا، جب ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے سلووینیا کے خلاف دوستانہ میچ سے قبل یہی بینر اٹھایا تھا۔

سیمی فائنل میچ سے قبل ارجنٹینا کے کوچ نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتےکہ انگلینڈ کے خلاف مقابلہ فاک لینڈ جزائر کے تنازع کا رنگ اختیار کرے، تاہم فتح کے بعد کھلاڑیوں کے اس اقدام نے ایک بار پھر اس حساس سیاسی مسئلے کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

فاک لینڈ جزائرکا تنازع  ہےکیا؟

فاک لینڈ جزائر جنہیں ارجنٹینا  میں مالویناس  کہا جاتا ہے، جنوبی بحر اوقیانوس میں واقع جزائر کا ایک مجموعہ ہے۔ یہ جزائر  ارجنٹینا کے ساحل سے تقریباً 300 میل جب کہ  برطانیہ سے تقریباً 8 ہزار میل دور ہیں۔ ان جزائر کو دونوں ممالک اپنا علاقہ قرار دیتے ہیں۔

اس کی ملکیت کے تنازع پر دونوں ممالک کے درمیان 1982 میں جنگ بھی ہوچکی ہے، تقریباً ڈھائی ماہ جاری رہنے والی اس جنگ میں ارجنٹینا کے 655 اور انگلینڈ کے 255 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

nepra nepra
پاکستان4 گھنٹے ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 2 روپے 8 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ ایران جنگ میں امریکا کی فتح کے بجائے شکست چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران...

petrol petrol
پاکستان4 گھنٹے ago

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق 7 ستمبر تک ہو گا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی...

Bedford Cricket Cup Bedford Cricket Cup
برطانیہ اور یورپ4 گھنٹے ago

برطانیہ کے شہر بیڈفورڈ میں کرکٹ کپ، بیڈفورڈ الیون فاتح

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے شہر بیڈ فورڈ میں بیڈفورڈ کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس...

Baqir-Qlibaf Baqir-Qlibaf
تازہ ترین4 گھنٹے ago

علاقائی ممالک اپنی سلامتی کا فیصلہ خود کریں، مقامی سکیورٹی نظام ضروری ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے مشترکہ...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین4 گھنٹے ago

حالیہ جنگ میں دشمن کے 370 سے زائد طیاروں کو نشانہ بنایا، ایرانی فضائیہ کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فضائیہ کے دفاعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ...

Hormuz Hormuz
تازہ ترین9 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل سے متعلق امریکی دعوے اور بحری اعداد و شمار مختلف کیوں؟

آبنائے ہرمز سے تیل اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے حوالے سے امریکا اور ایران کے دعوے ایک دوسرے سے...

AJK-assembly AJK-assembly
پاکستان9 گھنٹے ago

آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا  ہے ، وزرا سے...

Balochistan operations Balochistan operations
پاکستان9 گھنٹے ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ...

gold gold
پاکستان9 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی...

Trending