Connect with us

تازہ ترین

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا مثالی گاؤں پروگرام (سوہنا پنجاب)

Sajjad Hussain Bhatti

تحریر: سجاد حسین بھٹی

پنجاب کی ترقی کا تصور اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ایک وقت تھا جب ترقی کا مطلب صرف بڑے شہروں میں سڑکوں، پلوں اور بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر سمجھا جاتا تھا، لیکن جدید حکمرانی کا تقاضا یہ ہے کہ ترقی کا ثمر ہر اس شہری تک پہنچے جو ریاست کا حصہ ہے، خواہ وہ لاہور کی کسی پوش کالونی میں رہتا ہو یا سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، راجن پور یا بہاولپور کے کسی دور افتادہ گاؤں میں۔

کسی بھی حکومت کی کامیابی کا اصل پیمانہ یہی ہوتا ہے کہ وہ عام آدمی کی زندگی کو کس حد تک آسان بناتی ہے۔ اگر ایک دیہاتی خاندان کو صاف پانی میسر آ جائے، اس کے بچوں کو کھیلنے کے لیے محفوظ پارک مل جائے، بارش کے بعد اس کے گھر کے سامنے پانی جمع نہ ہو، گلیاں پختہ ہوں، رات کے وقت روشنی موجود ہو اور صفائی کا مناسب نظام قائم ہو تو یہی وہ تبدیلی ہے جو حقیقی ترقی کہلاتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے "سوہنا پنجاب” وژن کے تحت اسی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے "مثالی گاؤں پروگرام” کا آغاز کیا ہے۔ یہ منصوبہ محض چند ترقیاتی سکیموں کا مجموعہ نہیں بلکہ پنجاب کے دیہی علاقوں کے لیے ایک جامع ترقیاتی ماڈل ہے، جس کا مقصد دیہات کو بھی شہری معیار کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے حکومت پنجاب نے واضح پیغام دیا ہے کہ ترقی کا حق صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں بلکہ پنجاب کے ہر گاؤں، ہر بستی اور ہر شہری کو یکساں طور پر حاصل ہے۔

پنجاب کی معیشت کی بنیاد دیہی علاقوں پر قائم ہے۔ یہی دیہات زرعی پیداوار کا مرکز ہیں، یہی علاقے ملکی غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں اور یہی پنجاب کی سماجی و ثقافتی شناخت کا اہم حصہ ہیں۔ اس کے باوجود ماضی میں دیہی ترقی اکثر نظرانداز ہوتی رہی۔ کہیں صاف پانی کا مسئلہ تھا، کہیں نکاسی آب کا نظام ناکارہ تھا، کہیں کچی گلیاں عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتی تھیں، کہیں رات کے وقت اندھیرا معمول تھا اور کہیں بچوں کے لیے کھیلنے کی ایک محفوظ جگہ بھی موجود نہیں تھی۔ یہی وہ محرومیاں تھیں جنہیں موجودہ حکومت نے اپنی ترجیحات میں شامل کیا۔

مثالی گاؤں پروگرام کے پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے تقریباً 485 دیہات کو شامل کیا گیا ہے جن میں ملتان ڈویژن کے63، راولپنڈی کے 58، گوجرانوالہ کے 55، گجرات کے51، لاہور/شیخوپورہ کے 50، بہاولپور کے 48، سرگودھا کے41 ، ساہیوال کے 44، ڈی جی خان کے 39 اور فیصل آباد ڈویژن کے 36 جبکہ مجموعی طور پر 12 سو دیہاتوں کو مثالی گاؤں بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت مستقبل میں اس منصوبے کو مزید سینکڑوں دیہاتوں تک توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پہلے مرحلے پر 60 ارب روپے سے زائد کی خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جبکہ اگلے مراحل کے لیے بھی اربوں روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔

یہ اعدادوشمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ حکومت دیہی ترقی کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہے۔ اس منصوبے کی سب سے بڑی خوبی اس کا مربوط انداز ہے۔ ماضی میں ترقیاتی منصوبے مختلف محکموں کے درمیان تقسیم ہو کر اپنی افادیت کھو دیتے تھے۔ کہیں پانی کی سکیم مکمل ہو جاتی مگر سیوریج نہ ہوتی، کہیں گلیاں تعمیر ہوتیں مگر سٹریٹ لائٹس موجود نہ ہوتیں، کہیں ڈرین بن جاتی مگر گندے پانی کی صفائی کا نظام نہ ہوتا۔

مثالی گاؤں پروگرام میں ان تمام بنیادی سہولتوں کو ایک ہی ترقیاتی فریم ورک کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ ایک گاؤں کو مکمل طور پر جدید اور منظم رہائشی آبادی میں تبدیل کیا جا سکے۔ ہرمنتخب گاؤں میں 24 گھنٹے صاف پانی کی فراہمی، جدید انڈر گراؤنڈ سیوریج، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، پختہ گلیاں، سڑکوں کی بحالی، سٹریٹ لائٹس، بچوں کے پارکس، شجرکاری، گھروں کی نمبرنگ، سائن بورڈز اور روایتی تالابوں کی بحالی جیسے منصوبے شامل ہیں۔

یہ تمام اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت صرف تعمیراتی کام نہیں کر رہی بلکہ دیہی زندگی کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی صوبائی وژن کا ایک اہم حصہ سرگودھا ڈویژن بھی ہے، جہاں پہلے مرحلے میں41 دیہاتوں کو مثالی گاؤں پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر تقریباً 5 ارب 47 کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔

سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی جیسے زرعی اضلاع میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہ صرف لاکھوں دیہی شہریوں کی زندگی آسان بنائے گی بلکہ زرعی معیشت کو بھی مزید مضبوط کرے گی۔ کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی کی نگرانی میں مختلف محکمے اس منصوبے پر مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں تاکہ ترقیاتی سرگرمیاں مقررہ معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل ہو سکیں۔

ضلع سرگودھا اس منصوبے کا سب سے نمایاں حصہ ہے، جہاں چھ تحصیلوں کے 22 دیہات کو مثالی گاؤں پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ ان منصوبوں کے لیے تقریباً 2 ارب 90 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

سرگودھا، بھلوال، شاہپور، بھیرہ، ساہیوال اور سلانوالی کے مختلف دیہاتوں خان محمد والا، دھوری ، سالم , چک نمبر 30 جنوبی، چک نمبر 72 جنوبی الف، چک نمبر 119 شمالی، چک نمبر 125 جنوبی، سلکی، کوٹ موسی خان ، عاقل شاہ ، گھنگ والا ، بونگا منہاس، چک نمبر 103 جنوبی، چک نمبر 46 جنوبی، چک نمبر 47 شمالی، چک نمبر 45 جنوبی، کدھن کلاں، کدھن خورد ، کوڑے والا، پھلروان یو سی 24, رتو کالا اور چک نمبر 55 جنوبی میں جاری ترقیاتی کام دیہی آبادی کے لیے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روشن پاکستان، سیالکوٹ سے فیفا ورلڈ کپ تک

ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ تعمیراتی معیار، رفتار اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کر رہی ہے تاکہ عوام تک ان منصوبوں کے ثمرات بروقت پہنچ سکیں۔تاہم کسی بھی ترقیاتی منصوبے کی اصل کامیابی صرف اس کی تعمیر میں نہیں بلکہ اس کے مستقل اور مؤثر استعمال میں ہوتی ہے۔ پانی کی سکیم بنانا اہم ہے مگر اس کی مسلسل فراہمی زیادہ اہم ہے۔ پارک تعمیر کرنا ضروری ہے مگر اس کی حفاظت اور دیکھ بھال بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ سٹریٹ لائٹس نصب کرنا ایک مرحلہ ہے لیکن انہیں ہمیشہ فعال رکھنا اصل امتحان ہے۔ اسی طرح نکاسی آب کا نظام صرف تعمیر ہونے سے نہیں بلکہ باقاعدہ صفائی اور دیکھ بھال سے مؤثر رہتا ہے۔ اگر متعلقہ ادارے ان سہولتوں کی مسلسل نگرانی کرتے رہے تو یہ منصوبے کئی دہائیوں تک عوام کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

ترقی کا حقیقی فلسفہ یہی ہے کہ حکومت کی پالیسیاں عام شہری کی زندگی میں آسانی پیدا کریں۔ اگر ایک کسان کو صاف پانی ملے، ایک طالب علم محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کرے، ایک خاتون کو بنیادی سہولتوں کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ایک بچے کو کھیلنے کے لیے محفوظ پارک میسر آ جائے تو یہی وہ تبدیلی ہے جسے عوام اپنی زندگی میں محسوس کرتے ہیں۔ یہی تبدیلی ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط کرتی ہے۔

آج پنجاب میں شروع ہونے والا مثالی گاؤں پروگرام محض ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں بلکہ دیہی ترقی کی نئی سوچ کی نمائندگی کرتا ہے۔ اگر یہ منصوبہ اپنی رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل ہوتا ہے تو آنے والے برسوں میں پنجاب کے دیہات صرف زرعی پیداوار کے مراکز نہیں رہیں گے بلکہ جدید، صاف ستھرے، منظم اور باوقار رہائشی علاقوں کی صورت اختیار کر جائیں گے۔

سرگودھا ڈویژن کے 41 اور ضلع سرگودھا کے 22 مثالی گاؤں اسی خواب کی عملی تصویر بن سکتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مثالی پنجاب کا خواب لاہور، راولپنڈی یا ملتان کی شاہراہوں سے نہیں بلکہ ایک عام گاؤں کی گلی سے شروع ہوتا ہے۔ جب ایک دیہاتی شہری یہ محسوس کرے گا کہ حکومت کی ترقیاتی پالیسیاں اس کے دروازے تک پہنچ چکی ہیں، تب ہی اس وژن کی حقیقی کامیابی سامنے آئے گی۔ یہی "مریم نواز کا مثالی پنجاب” ہے، جہاں ترقی صرف نقشوں اور اعلانات تک محدود نہیں بلکہ عوام کی روزمرہ زندگی میں واضح تبدیلی کی صورت میں نظر آتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

khalid maqbool khalid maqbool
پاکستان2 گھنٹے ago

سندھو دیش کا نعرہ غداری نہیں لیکن سندھ میں نیا صوبہ بنانا غداری کہا جاتا ہے، خالد مقبول

ڈیلس (صداۓ سچ نیوز) ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ سندھو دیش کا نعرہ غداری نہیں...

NAVY NAVY
پاکستان2 گھنٹے ago

روایتی اور ابھرتے ہوئے بحری خطرات کیخلاف جنگی تیاری، پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق سی اسپارک شروع

کراچی (صداۓ سچ نیوز) روایتی اور ابھرتے ہوئے بحری خطرات کیخلاف جنگی تیاریوں کا جائزہ کے لیے پاکستان نیوی کی...

Pakistan,-Kyrgyzstan-sign-MoUs Pakistan,-Kyrgyzstan-sign-MoUs
پاکستان2 گھنٹے ago

پاک کرغز تجارتی حجم 200 ملین ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر، مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط

بشکیک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان تجارتی حجم بڑھانے کیلئے قوانین کو مزید...

hockey team hockey team
پاکستان2 گھنٹے ago

قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ کردیا گیا

قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ کر دیا گیا۔ صدرپی ایچ ایف  محی الدین وانی ...

Imran-Khan Imran-Khan
پاکستان2 گھنٹے ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، عظمیٰ خان کی جانب سے توہینِ عدالت کی دوسری درخواست دائر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) عمران خان کی اسپتال منتقلی کےمعاملہ پر ڈاکٹر عظمیٰ خان نے عدالتی حکم پر عملدرآمد...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کر رہے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر تقریباً...

inflation inflation
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک میں مہنگائی ایک بار پھر ڈبل ڈیجیٹ میں پہنچ گئی

پیٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھتے جارہے ہیں اور مہنگائی نے ایک بار پھر ڈبل ڈیجٹ کی حد عبور کرلی...

BISE-Lahore-matric-result-2026 BISE-Lahore-matric-result-2026
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور کےسرکاری اسکولزمیں نویں جماعت کےمایوس کن نتائج، 61 فیصد طلبا فیل

لاہور (صداۓ سچ نیوز)لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،جس میں سرکاری اسکولز کے نتائج...

drone drone
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کے کویت، بحرین، اردن، عراق میں امریکی اڈوں پر حملے، کئی ہیلی کاپٹر و دورنز تباہ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت، بحرین، اردن اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران نے تازہ امریکی حملوں کا جواب دیا تو اس پر مزید شدت کے ساتھ حملے کریں گے،امریکی صدر کی دھمکی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکا کا تازہ ترین حملہ ’’جائز‘‘ تھا،ایران...

Trending