پاکستان
جان بچانے والی 52 نئی ادویات کی قیمتیں منظور
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے جان بچانے والی 52 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سیکرٹری صحت اور ڈریپ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں 52 نئی جان بچانے والی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دی گئی ہے، منظور شدہ ادویات میں کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا اور پارکنسن کی ادویات شامل ہیں۔
ادویات کی قیمتوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈریپ قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا، قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے بعد ادویات قانونی طور پر پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی۔
منظور شدہ ادویات میں کینسر کی جدید امیونو تھراپی دوا کی ٹروڈا بھی شامل ہے، کی ٹروڈا دنیا بھر میں 20 سے زائد اقسام کے کینسر کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ منظور شدہ ادویات میں نیوولومیب، ڈاساتینیب، مر وپینم اور انسولین بھی شامل ہیں۔
اجلاس میں وزارت صحت نے مریضوں کی مشکلات کے باعث فوری قیمتوں کی منظوری اور ادویات کی قیمتوں کے فیصلوں میں شفافیت اور عوامی مفاد پر زور دیا۔
حکام کے مطابق تاخیر کے باعث مریض غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور مہنگی درآمدی ادویات لینے پر مجبور تھے جب کہ فیصلے سے معیاری ادویات کی دستیابی بہتر اور غیر قانونی سپلائی پر انحصار کم ہوگا۔
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

