Connect with us

پاکستان

جان بچانے والی 52 نئی ادویات کی قیمتیں منظور

drugs

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے جان بچانے والی 52 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سیکرٹری صحت اور ڈریپ حکام نے  شرکت کی۔

اجلاس میں 52 نئی جان بچانے والی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دی گئی ہے، منظور شدہ ادویات میں کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا اور پارکنسن کی ادویات شامل ہیں۔

ادویات کی قیمتوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈریپ قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا، قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے بعد ادویات قانونی طور پر پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی۔

منظور شدہ ادویات میں کینسر کی جدید امیونو تھراپی دوا کی ٹروڈا بھی شامل ہے، کی ٹروڈا دنیا بھر میں 20 سے زائد اقسام کے کینسر کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ منظور شدہ ادویات میں نیوولومیب، ڈاساتینیب، مر وپینم اور انسولین بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں وزارت صحت نے مریضوں کی مشکلات کے باعث فوری قیمتوں کی منظوری اور ادویات کی قیمتوں کے فیصلوں میں شفافیت اور عوامی مفاد پر زور دیا۔

حکام کے مطابق تاخیر کے باعث مریض غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور مہنگی درآمدی ادویات لینے پر مجبور تھے جب کہ فیصلے سے معیاری ادویات کی دستیابی بہتر اور غیر قانونی سپلائی پر انحصار کم ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

WORLD LITERACY DAY WORLD LITERACY DAY
پاکستان8 گھنٹے ago

بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے آئینی عزم کے لیے ریاست کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے، آئی پی ایس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد تقریباً ۲ کروڑ ۱۱ لاکھ ہے، جو...

PAK SAUDI PAK SAUDI
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کی...

Petrol-Prices-Rise Petrol-Prices-Rise
پاکستان9 گھنٹے ago

پیٹرول کی اونچی اڑان، آج مزید 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

پیٹرول کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے، آج ملک میں فی لیٹر پیٹرول 5 روپے 58 پیسے مہنگا کردیا...

Naval-Chief Naval-Chief
پاکستان9 گھنٹے ago

پاک بحریہ کے زیر اہتمام 1965ء کی جنگ کی یادمیں یوم بحریہ منایا گیا، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ کے زیر...

West Bank West Bank
تازہ ترین9 گھنٹے ago

برطانیہ اور فرانس سمیت 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی عائد کردی

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت دنیا کے 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی...

onion onion
پاکستان9 گھنٹے ago

ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پیازکی قیمت 300 روپےکلو تک پہنچ گئی

ملک میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف شہروں میں پیاز کی قیمت 300 روپےکلو...

gold gold
پاکستان10 گھنٹے ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج پھر کمی ریکارڈ

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان10 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے کے پی اور دہشتگردی سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، بیرسٹرگوہرعلی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے خیبرپختونخوا کے خلاف مریم نواز کے بیان پر اظہار...

iran-russia iran-russia
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران روس کیساتھ تعاون بڑھاتے ہوئے نئے نیو کلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، روسی توانائی ایجنسی

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی سرکاری جوہری توانائی کارپوریشن روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف نے کہا ہے کہ ایران...

Hafiz naeem Hafiz naeem
پاکستان10 گھنٹے ago

پیٹرول قیمت کم ہوئی تو ٹھیک ورنہ ہم بہت آگے کا پلان رکھتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت...

Trending