Connect with us

تازہ ترین

پیر مہر علی شاہؒ اور پیر سید نصیر الدین نصیرؒ نے ہمیشہ توحید، رسالت، محبت، امن اور اخوت کا درس دیا، پیر سید غلام شمس الدین گیلانی

Syed ghulam shams uddin gillani

لوٹن (یاسر مغل سے) حضرت پیر مہر علی شاہؒ اور حضرت پیر سید نصیر الدین نصیرؒ نے ہمیشہ توحید، رسالت، محبت، امن اور اخوت کا درس دیا، اور یہی ہماری خانقاہ کی بنیادی پہچان ہے کہ ہم لوگوں کو اتباعِ رسولِ اکرم ﷺ، بندگیِ رب، تزکیۂ نفس اور اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق کی طرف راغب کرتے ہیں۔ جب انسان کا اپنے رب سے تعلق مضبوط ہوتا ہے تو اس کے دل میں امن و آشتی اور ذہن میں سکون پیدا ہوتا ہے، اور یہی تصوف کی حقیقی روح ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیر سید غلام شمس الدین شمس گیلانی (گولڑہ شریف) نے بیڈفورڈ میں منعقدہ روحانی و فکری اجتماع "بزمِ نصیر” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات انسان کو اللہ تعالیٰ کی بندگی، سنتِ رسولِ اکرم ﷺ کی پیروی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ درِ زہراؓ سے مضبوط تعلق قائم کیا جائے، سیدنا امامِ عالی مقام حضرت امام حسینؓ کے پیغامِ حق، صبر، استقامت اور قربانی کو سمجھا جائے، اسے اپنی زندگیوں میں اپنایا جائے اور معاشرے میں عام کرنے کے لیے عملی کردار ادا کیا جائے۔محفل سے علامہ برکات یمین الدین احمد اور پیر سید اسد شاہ گیلانی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ موجودہ دور میں اولیائے کرام کی تعلیمات، محبتِ اہلِ بیتِ اطہارؓ، اتباعِ سنتِ نبوی ﷺ اور اتحادِ امت کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تقریب میں پیر محمد یوسف محی الدین، محمد یاسین (رکن برطانوی پارلیمنٹ)، کونسلر مسعود، کونسلر محمد دین، محمد تاج بٹ سمیت مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات، مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں اور عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محفل میں ذکرِ الٰہی، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تقریب کی نقابت علامہ محمد رزاق، خطیب مسجد گلشنِ بغداد، نے کی جبکہ چوہدری محسن نصیروی نے میزبان کی حیثیت سے شرکاء اور معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ اختتام پر امتِ مسلمہ، پاکستان، آزاد کشمیر، برطانیہ اور پوری دنیا میں امن، استحکام، اتحادِ امت اور انسانیت کی فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان4 گھنٹے ago

آئی ایم سی جی ایف سکس ٹو کی بارہویں جماعت کی طالبہ کی شاندار کامیابی، فیڈرل بورڈ میں دوسری پوزیشن

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو کی ہیومینٹیز گروپ کی طالبہ آمنہ...

Daily Steps Daily Steps
تازہ ترین5 گھنٹے ago

روزانہ کتنے قدم چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے؟

ویسے تو اکثر افراد کا ماننا ہے کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنا چاہیے۔ مگر اب...

Al-Qaeda Al-Qaeda
پاکستان5 گھنٹے ago

القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے سرگرم عسکریت پسند نیٹ ورکس اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد...

dangue dangue
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125گنا زیادہ ہونے کا انکشاف

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125گنا زیادہ ہونے کا انکشاف ہواہے،  تحقیق کے مطابق 2022...

Senate Committee Approves Senate Committee Approves
پاکستان6 گھنٹے ago

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے غیر معیاری کاسمیٹکس بنانے اور درآمد کرنے پر قید اور جرمانوں کے بل کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے غیر معیاری کاسمیٹکس بنانے اور درآمد...

Karachi Street Crime Karachi Street Crime
پاکستان6 گھنٹے ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں پھر اضافہ، اگست میں ہوئی وارداتوں نےگزشتہ7 ماہ کے ریکارڈ توڑ ڈالے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، سی پی ایل...

gold gold
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ رک گیا

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ رک گیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق...

nepra-electricity-prices nepra-electricity-prices
پاکستان6 گھنٹے ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 52 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے بجلی...

Lahore-Smog Lahore-Smog
پاکستان7 گھنٹے ago

لاہور آلودہ ترین شہروں میں 16ویں نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) عالمی فضائی انڈیکس میں لاہور آلودہ ترین شہروں میں 16ویں نمبر پر آگیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے...

usa-and-iran usa-and-iran
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکا دھمکیاں دینا بند کرے، ایران کے مطالبات تسلیم کرے اور اسرائیل لبنان سے انخلا کرے تو جنگ ختم ہوسکتی ہے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ اس صورت میں ختم...

Trending