Connect with us

تازہ ترین

ایران کا امریکی فوجیوں کو پکڑنے یا مارنے پر 30 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان

iranian army chief

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو ہلاک یا گرفتار کر کے حوالے کرنے والے افراد کے لیے 30 ہزار ڈالرز کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اگر یہ کارروائی کسی خاتون کی جانب سے کی گئی تو انعام دُگنا دیا جائے گا۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق امیر حاتمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی درخواستوں کے بعد یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کو گرفتار یا ہلاک کر کے ایرانی حکام کے حوالے کرنے والے شخص کو 30 ہزار ڈالرز یا 5 ارب ایرانی تومان (ایرانی ریال) دیے جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کی رہورٹس کے مطابق ایران میں امریکی زمینی فوج کی کسی باقاعدہ تعیناتی کی اطلاع نہیں ہے تاہم اپریل میں ایک امریکی طیارہ گرنے کے بعد امدادی کارروائی کے لیے امریکی اہلکار ایران میں داخل ہوئے تھے۔

ایرانی فوجی سربراہ نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج کو خلیج، بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز میں واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق بیانات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس اس اہم آبی گزرگاہ کے دفاع کے لیے فورسز موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے قطر پر 3 ایرانی پائلٹس کو گرفتار کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ پائلٹ مارچ میں قطر میں موجود امریکی اڈے کے خلاف کارروائی کے دوران لاپتہ ہوئے تھے۔

دوسری جانب قطر نے پائلٹس کو حراست میں رکھنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اپریل میں تلاش اور امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ کی دعوت دی گئی تھی تاہم تہران نے اس کا جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب تہران، قم اور مشہد میں سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے چہلم کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق موجودہ رہبر اور علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای چہلم کی تقریبات کی سربراہی کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

trump، iran-revolutionary-guard trump، iran-revolutionary-guard
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاسداران انقلاب سے خفیہ رابطے کا انکشاف

 امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مئی کے وسط میں ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری...

trump، south-korea trump، south-korea
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکی صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر جنوبی کوریا سے ناراض

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر جنوبی کوریا...

pm-sharif-and-trump pm-sharif-and-trump
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کا مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت میں امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم

اسلام آباد (سداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر امریکی صدر کے حمایت...

adyala-jail adyala-jail
پاکستان2 گھنٹے ago

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع...

khamenei khamenei
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم کی تیاریاں

تہران (صدآۓ سچ نیوز) ایران کے مختلف شہروں میں سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کے...

karak-operation-ispr-latest karak-operation-ispr-latest
پاکستان2 گھنٹے ago

بلوچستان میں مزید دو دہشت گرد ہلاک، 3 روز کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 19 ہوگئی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف  کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے...

heavy-rain heavy-rain
پاکستان2 گھنٹے ago

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے  نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر...

iranian army chief iranian army chief
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کا امریکی فوجیوں کو پکڑنے یا مارنے پر 30 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو ہلاک یا گرفتار کر کے حوالے کرنے والے افراد...

asim-ifthikhar asim-ifthikhar
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان کا افغان عوام سے اختلاف نہیں، طالبان حکومت کی پالیسیوں پر اعتراض ہے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ طالبان حکومت خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیےخود...

gaza gaza
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ہماری فوج کو غزہ میں ہر رات 30 سے 40 افراد کو ہلاک کرنا چاہیے، اسرائیلی قومی سلامتی مشیر

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن...

Trending