پاکستان
کے پی حکومت دہشتگردی کے مسئلے کو اہمیت نہیں دیتی تو ایمرجنسی یا گورنر راج کیلئے وفاق کی حمایت کریں گے، بلاول بھٹو
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وفاق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی بات کررہا تھالیکن ہم نے کہا قانونی بم گرانے سے پہلےمسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ہم نے وفاق کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کا کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کو اہم ایشو سمجھتی ہے، چاہتے ہیں کہ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں اگر حالات بگڑتے ہیں تو اس کے اثرات پورے ملک میں پھیلیں گے، احتجاج سیاسی جماعت کا حق ہے، کےپی حکومت دہشتگردی کےمسئلےکواہمیت نہیں دیتی تو ایمرجنسی یا گورنر راج کے لیے وفاق کی حمایت کریں گے۔
ہر دوسرےدن کے پی کے میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، افغانستان کی جانب سے بھی حملے ہو رہے ہیں،شاید وزیراعظم نے مائنڈ بنا لیا تھاکہ کےپی میں ایمرجنسی لگائیں، اس سے پہلے ہماری کوشش ہونی چاہیے سیاسی جماعتیں اسکا حل ڈھونڈیں، اسلام آباد دس دن سے تو بند پڑا ہوا ہے.
کے پی حکومت دہشتگردی روکنےمیں وفاق کا ساتھ دے، اگر کے پی حکومت نےساتھ نہ دیاتوہماری مجبوری ہوگی کہ ایمرجنسی میں وفاق کا ساتھ دیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ کو ختم کرے،دہشت گردی ختم کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے معاہدہ کریں،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

