پاکستان
حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں وقتی ڈیڈ لاک آگیا، بانی سے پوچھ کر فیصلہ کیا جائے گا، اپوزیشن ذرائع
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں وقتی ڈیڈ لاک آگیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے ٹیلیفون پر بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے گفتگو کی، جس میں کہا گیا کہ پہلے بانی سے ملاقات ہوگی، پھر کوئی فیصلہ ہوگا، بانی سے ملاقات کے بغیر کوئی اعلان یا فیصلہ ممکن نہیں، اس بات تک محدود رہو کہ بانی سے ملاقات ہوگی تو ہی فیصلہ ہوگا، حکومت کو کہیں بانی سے پوچھ کر آپ کو اس کا فیصلہ بتائیں گے۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت، اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، مذاکراتی ٹیموں کی معاہدے کے ڈرافٹ پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاہدے کا ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے، تحریری معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، حکومت کی طرف سے لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اپوزیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کو لانگ مارچ ختم کرنے کے مطالبے سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کی ملاقات پر حکومت رضا مند ہوگئی، حکومت کی جانب سے کہا گیا پہلے لانگ مارچ کو ختم کیا جائے، بانی سے ملاقات اور بہنوں کی رہائی کا معاملہ پی ٹی آئی کی جانب سے اٹھایا گیا، اپوزیشن نے پی ٹی آئی کے تمام پارلیمٹیرنز اور کارکنان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
اپوزیشن رہنماؤں نے بانی کو معاملات کے حل کے لیے راضی کرنے کی یقین دہانی کروائی، اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مصالحت میں اہم کردار ادا کیا۔
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکراتی عمل کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کر رہے تھے، حکومتی وفد میں محسن نقوی، امیر مقام ،طلال چوہدری، رانا ثنا اللہ شامل تھے، نوید قمر، شیری رحمان، اعجاز جاکھرانی بھی حکومتی وفد کا حصہ تھے۔
اپوزیشن ٹیم میں علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، حلیم عادل شامل تھے۔
اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات دوسرے دور کا آغاز گلے شکوؤں کے ساتھ ہوا تھا۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ٹوئٹ کا معاملہ اٹھا دیا، جبکہ حکومت نے مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے اپوزیشن سے لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

