Connect with us

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کا عملہ ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہونے لگا

abraham-lincoln

مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر موجود عملہ ذہنی صحت سے متعلق مسائل کا شکار ہونے لگا۔

عرب اور امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تقریباً نو ماہ کی طویل تعیناتی نے عملے میں ذہنی صحت کا اس قدر شدید بحران پیدا کر دیا ہے کہ کچھ اہلکاروں نے جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں موجود اس طیارہ بردار جہاز پر سوار تھکے ہارے فوجی عملے کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ جہاز پر خوراک کی شدید قلت ہے، جبکہ خراب ٹوائلٹس اور شاورز نے بھی عملے کی صحت کی خرابی میں مزید اضافہ کیا ہے۔

اس جہاز پر 5 ہزار سے زائد عملہ سوار ہے جو ایران کیخلاف حملوں اور  آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے آپریشنز انجام دے رہا ہے۔ یہ جہاز 21 نومبر 2025 کو کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کی بندرگاہ سے ایشیا پیسیفک اور مشرق وسطیٰ میں طویل تعیناتی کے لیے روانہ ہوا تھا۔

اس کے بعد سے جہاز نے 11 اور 12 دسمبر کو نیول بیس گوام (Guam) میں صرف ایک دن کا پڑاؤ ڈالا تھا۔ ماہرین کے مطابق یو ایس ایس ابراہم لنکن جیسے بڑے اور پیچیدہ جہاز کے لیے بندرگاہوں پر طویل عرصے تک نہ رکنا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ ذہنی صحت کے خدشات کو دور کرنا فوج کی اولین ترجیح ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ سامنے آنے والے کچھ تحفظات محض پرانی خبریں ہیں۔

ایڈمرل بریڈ کوپر نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ہفتے کے روز اس طیارہ بردار جہاز کا بھی دورہ کیا اور  جہاز پر گزارے گئے وقت کو حیرت انگیز قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے وہاں بھائی چارے، ٹیم ورک کا مشاہدہ کیا۔

ایڈمرل کوپر نے اعتراف کیا کہ سمندر میں طویل وقت گزارنا ’غیر معمولی حد تک چیلنجنگ اور کٹھن‘ ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا ’اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سب کچھ بالکل ٹھیک ہے۔ ذہنی صحت انفرادی صحت کا ہی ایک پہلو ہے اور جسمانی و روحانی صحت کی طرح اس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے‘۔

خیال رہے کہ امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹس اراکین نے جہاز پر خوراک کی قلت، سیوریج کے مسائل اور  گرتے ہوئے مورال اور خودکشی کی کوششوں کی رپورٹس پر فوجی حکام پر دباؤ ڈالا ہے اور ان سے جواب طلب کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Irani-army-spokesperson Irani-army-spokesperson
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان9 گھنٹے ago

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ...

container-in-islamabad container-in-islamabad
پاکستان9 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدے سچ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں...

plane plane
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکی استثنیٰ کے بعد ایرانی ائیرلائنز کی عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں بحال

نجف (صداۓ سچ نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے...

PTI-MARCH PTI-MARCH
پاکستان10 گھنٹے ago

لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ...

OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona
پاکستان10 گھنٹے ago

چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا کا بارسلونا میں شاندار استقبال

بارسلونا (صدائے سچ نیوز ) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ تین روزہ سرکاری...

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان15 گھنٹے ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان15 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین16 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Trending