تازہ ترین
جنگ چھٹے ماہ میں داخل، ایران کا دشمنوں کو ’سرپرائزز‘ دینے کا عندیہ
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اپنے دشمنوں کے لیے کئی ’سرپرائزز‘ موجود ہیں۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی ان سرپرائزز کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے، تاہم دفاعی صنعتوں میں جاری کام، ایرانی علم و صلاحیت اور ایرانی نوجوان ان شاء اللّٰہ اچھے سرپرائزز سامنے لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو بالخصوص دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ مقررہ وقت پر ایران کے ان سرپرائزز سے آگاہ ہو جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق جنگ کو شروع ہوئے 6 ماہ گزر گئے، اس دوران تہران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اور انٹیلی جنس تنصیبات کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا کے پاس میزائلوں کو روکنے والے انٹرسیپٹرز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے، جن کی تیاری مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ وقت طلب بھی ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے اسلحے اور گولہ بارود کی قلت کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

