تازہ ترین
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد781 ہوگئی، 3 ہزار افرادلاپتا
کھٹمنڈو (صداۓ سچ نیوز) نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 781 ہوگئی جب کہ 3 ہزارکے قریب افراد لاپتا ہیں۔
چین کی سرحد سے متصل نیپال کے علاقے میں بدھ کے روز برفانی تودے کے اچانک گرنے سے آنے والے سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ امدادی ٹیمیں دریاؤں اور ملبے کے ڈھیروں سے متاثرین کی لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔
سیلاب سے بنیادی انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور نیپالی حکومت نے امدادی کاموں کے لیے عالمی برادری سے تکنیکی امداد کی اپیل ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے اور اتوار کے روز نیپالی حکام نے 200 کے قریب ناقابل شناخت لاشوں کی تدفین کی ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب کے باعث مردہ خانوں میں لاشوں کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنا ممکن نہیں رہا جس کے باعث متعدد لاشیں شناخت کے قابل نہیں رہیں۔
دوسری طرف چین کے خود مختار علاقے تبت میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے اور 546 افراد لاپتا ہیں۔
چینی حکام کے مطابق لاپتا افراد میں 23 ممالک کے 261 شہری شامل ہیں۔ لاپتا غیرملکیوں میں نیپال، بھارت، امریکا اور برطانیہ کے شہری شامل ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

