پاکستان
عمران خان کی اسپتال منتقلی کا کیس، توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت کا امکان ختم
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت کا امکان ختم ہوگیا۔
عظمیٰ خان کی جلد سماعت کی دوسری درخواست پر بھی کیس مقرر نہ ہوسکا، توہین عدالت کا معاملہ 16 ستمبر کو مرکزی کیس کے ساتھ بینچ طے کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا مرکزی کیس 16 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے۔
واضح رہے کہ 25 اگست کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور ہونے کے بعد نمبر الاٹ کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب درخواست گزار عظمیٰ خان نے درخواست کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست بھی دائر کی تھی، درخواست کے مطابق انصاف کا تقاضا ہے کہ مقدمہ جلد از جلد مقرر کیا جائے، استدعا ہے کہ اسی ہفتے کے دوران کیس کو مقرر کیا جائے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سےمتعلق کیس میں حکومت کی نظرثانی درخواست پر سماعت 16 ستمبر کو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حکمنامہ جاری کرنے والا بینچ ہی حکومتی نظرثانی درخواست کی سماعت کرے گا، جبکہ نظرثانی درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ ہی بینچ کے سامنے رکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس نعیم افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

