پاکستان
ترک مسلح افواج کے وکٹری ڈے کی 104 ویں سالگرہ، جی ایچ کیومیں کی تقریب کا انعقاد
راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے وکٹری ڈے کی 104 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران پاکستان اور ترکیہ نے دفاعی اور اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور قریبی دوطرفہ رابطوں کو اجاگر کیا گیا۔ شرکا نے ترک مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان اور ترکیہ نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور ایک دوسرے کیلئے دیرینہ حمایت پر مبنی دفاعی و اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تقریب میں پاک فوج کے افسران، ترک سفارتخانے کے حکام اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

