پاکستان
شہباز شریف کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات، تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
تاشقند (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات کی جس دوران دونوں رہنماؤں نے 2029 تک دوطرفہ تجارت کا حجم دو ارب ڈالر تک بڑھانے اور ٹرانس پاکستان ریلوے منصوبے پر پیش رفت تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
بشکیک میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان،وزیرتجارت جام کمال اور وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ شریک تھے۔صنعت،زراعت،ادویہ سازی، ٹیکسٹائل،کان کنی،ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اورسلامتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ازبک صدر اور عوام کو ان کی آزادی کی 35 سالگرہ پر مبارکباد دی اور کہا اسٹریٹجک تعاون کونسل نے شراکت داری کو نئی رفتار فراہم کی ہے۔
وزیراعظم نے تجارت،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون سے متعلق فیصلوں پرعملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ازبکستان، افغانستان،پاکستان ریلوے منصوبہ وسطی اور جنوبی ایشیا کو جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی پرجلدپیشرفت کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں فضائی رابطوں میں اضافےبالخصوص تاشقند کراچی براہ راست پروازوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نےشنگھائی تعاون تنظیم کی آئندہ پاکستان کی صدارت کیلئےازبکستان کی حمایت کوسراہا۔۔ ازبکستان کےساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

