Connect with us

پاکستان

مکہ دفاعی معاہدہ ، سٹریٹیجک کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب میں مستقل سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ

Defence-Pact

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹرٹیجک اور سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ نے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاہے جبکہ اجلاس میں تینوں ممالک نے علاقائی امن واستحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا ۔

اعلامیہ کے مطابق  مشترکہ اجلاس کے دوران سعودی عرب میں مستقل سیکرٹریٹ قائم کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا، سیکرٹریٹ ابتدائی طور پر 3 سال کیلئے پاکستانی سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں ہو گا، مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے مضبوط دفاعی صنعتی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، مشترکہ ٹیکنالوجی کی ترقی،دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کی ہم آہنگی مضبوط بنانے کیلئے کام کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق مکہ معاہدے کے تحت تینوں ملک علاقائی امن واستحکام میں اہم کردار ادا کریں گے،خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مکہ معاہدے کے فریم ورک کے اندر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا جبکہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کو مزید ادارہ جاتی بنانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا ۔

اجلاس کی تفصیل

ترکیہ کے شہر استنبول میں مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم  اسٹریٹجک کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں پاکستان،  سعودی عرب اور ترکیہ کے سیاسی اور دفاعی رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں عالمی سلامتی اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے پرغورکیا گیا۔

پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شامل تھے۔ سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان،  وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ، ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور دونوں ملکوں کے دیگر اعلیٰ فوجی حکام بھی اجلاس کا حصہ تھے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں عالمی سلامتی اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے پرغورکیا گیا۔ دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداواراور ٹیکنالوجی پر بھی بات چیت ہوئی۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان

استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم  اسٹریٹجک کمیٹی کے اجلاس کے بعد ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اتحاد کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں، برادر ممالک کیلئے اتحاد میں شامل ہونے کے دروازے کھلے ہیں،  اتحاد کا سرکاری نام مکہ دفاعی معاہدہ رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ یہ اتحاد بین الاقوامی قانون اور امن کے وژن کی بنیاد پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم ایک ایسا مضبوط اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں جو مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، نیتن یاہو اب عالمی برادری کے لیے خطرہ بن چکے ہیں،  نسل کشی کے جرم کے ارتکاب کے بعد نیتن یاہو سلامتی اور انسانیت کے دشمن بن چکے ہیں، انہیں روکنا ضروری ہے۔ خطے کے ممالک کو امن اور استحکام کے قیام کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے چاہییں۔

اس سے قبل استنبول میں ترک وزیرخارجہ یاشار گولر نے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو بھی شریک تھے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف اور ترک قیادت نے خطے میں مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔ یہ ملاقات پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ میں دفاعی اتحاد کی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

پاکستان ،ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ معاہدے پر دستخط 7 اگست کو ہوئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

PM-in-SCO-Summit PM-in-SCO-Summit
پاکستان2 گھنٹے ago

شہباز شریف کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات، تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

تاشقند (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات  کی جس دوران دونوں رہنماؤں...

Defence-Pact Defence-Pact
پاکستان3 گھنٹے ago

مکہ دفاعی معاہدہ ، سٹریٹیجک کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب میں مستقل سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹرٹیجک اور سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے...

lionel-messi lionel-messi
تازہ ترین3 گھنٹے ago

لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دُنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔  اپنے بیان میں ارجنٹینا...

pakistan-test-team pakistan-test-team
پاکستان3 گھنٹے ago

ناقص کارکردگی، ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ سمیت پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے سات کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا۔ پی سی بی...

lpg-price lpg-price
پاکستان3 گھنٹے ago

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ کردیا

اوگرا نے ماہ ستمبر کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایل پی...

ShehbazMasood ShehbazMasood
تازہ ترین3 گھنٹے ago

بشکیک میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات

بشکیک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی بشکیک میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک...

css-written-exam css-written-exam
پاکستان3 گھنٹے ago

سی ایس ایس تحریری امتحانات کا نتیجہ جاری، 17 ہزار 351 امیدواروں میں سے صرف 476 کامیاب ہوئے

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کانتیجہ جاری کردیا۔ ایف...

GHQ GHQ
پاکستان3 گھنٹے ago

ترک مسلح افواج کے وکٹری ڈے کی 104 ویں سالگرہ، جی ایچ کیومیں کی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے وکٹری ڈے کی 104 ویں سالگرہ کی تقریب...

mir-raza mir-raza
پاکستان4 گھنٹے ago

میر رضاکی موت گولی لگنے سے ہوئی، تمام تر شواہد خودکشی سے مطابقت نہیں رکھتے، قبرکشائی کے بعد کی دوسری پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا کیس میں تحقیقاتی ٹیم کو قبرکشائی کے بعد کی دوسری پوسٹ مارٹم کی حتمی...

gold-price gold-price
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج پھر کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے...

Trending