پاکستان
انتظامی یونٹس کا معاملہ آئین کے مطابق حل کریں، حافظ نعیم الرحمان
ایران (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کا معاملہ آئین کے مطابق حل کریں۔
ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے صوبوں کے حوالے سے آئین کے مطابق قرارداد منظور کی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹس کے حوالے سے آئین جو کہتا ہے اس کے مطابق کریں، سندھی مہاجر تقسیم پیدا نہ کریں، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نورا کشتی نہ کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ لیوی کے نام پر عائد بھتہ ٹیکس کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال ہوگی، جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھتہ لیوی ہر صورت ختم کرنا ہوگی جبکہ نئے انتظامی یونٹس کے معاملے پر بھی آئین اور عوام کی رائے کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ لیوی کے نام پر بھتہ ٹیکس عوام پر معاشی بوجھ ہے، ایک طالب علم پیٹرول ڈلوائے تو اس سے بھی35 فیصد ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارب پتی طبقے کا بوجھ عام پاکستانیوں اور طلبہ پر ڈالا جا رہا ہے، مختلف ٹیکسز کے ذریعے عوام سے رقم وصول کی جا رہی ہے جبکہ حکمران طبقے کی عیاشیوں پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری تحریک گلی محلوں کی سطح تک پھیل رہی ہے، کارکن مارکیٹوں میں تاجروں سے رابطے کر رہے ہیں جبکہ تاجر برادری نے کل کی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

