پاکستان
میر رضا کیس، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا علی کیس میں عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی کی درخواست نمٹانے کے معاملے پر میر رضا کے والدین کے وکیل جبران ناصر نے بیان میں کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ عدالت سے میر رضا قتل کی تفتیش خود کرنے کی استدعا نہیں کی تھی، عدالت سے صرف تفتیشی کوتاہیوں اور ناکامیوں کے جائزے کی استدعا کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ دستاویزی شواہد سے ثابت تفتیشی ناکامیوں کو متنازع حقائق قرار نہیں دیا جاسکتا، تفتیش کی نگرانی اور تفتیشی عمل کے متاثر ہونے کا عدالتی جائزہ دو مختلف امور ہیں۔
جبران ناصر نے کہا کہ تفتیش متاثر، ناقص یا مشکوک ہوچکی ہو تو آئینی عدالت جائزہ لے سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سلطان علی کیس کے حقائق مختلف ہونے کا مؤقف قانونی اصول کا جواب نہیں، تفتیشی ناکامیوں کا جائزہ لینے سے گریز کیا گیا۔
جبران ناصر نے کہا کہ آج ضائع یا متاثر ہونے والے شواہد کل دوبارہ حاصل نہیں ہو سکیں گے، آئینی داد رسی صرف دستیاب ہونا کافی نہیں، مؤثر اور بروقت ہونا ضروری ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

