Connect with us

پاکستان

جی ڈی پی کے مقابلے میں حکومتی قرضوں کی شرح 75 فیصد سے کم ہو کر 68 فیصد رہ گئی، وزارت خزانہ

usdollar

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت خزانہ نے پاکستان کے ذمے قرضوں کے بڑھتے بوجھ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرضوں میں اضافے کی رفتار میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلے میں حکومتی قرضوں کی شرح 75 فیصد سے کم ہو کر 68 فیصد رہ گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2023 میں قرضوں میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم مالی سال 2026 میں یہ اضافہ کم ہو کر 7.7 فیصد رہ گیا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ اگست 2026 میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 689 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سرکاری شعبے کے بیرونی قرضوں کا تناسب 33 فیصد سے کم ہو کر 23 فیصد رہ گیا۔

اعلامیے کے مطابق قرضوں کی ادائیگی کے تخمینے میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ مالی سال 2025 میں قرضوں کی ادائیگی کا تخمینہ 8.9 ٹریلین روپے تھا، جو مالی سال 2026 میں کم ہو کر 6.9 ٹریلین روپے رہ گیا۔ اسی طرح حکومتی آمدن میں سے قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہونے والا حصہ 64 فیصد سے کم ہو کر 38 فیصد رہ گیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 سے اب تک تقریباً 5.9 ٹریلین روپے کے مہنگے قرضے قبل از وقت ادا کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملکی قرضوں کی اوسط مدت میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ فوری ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 2.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر ستمبر 2026 میں 21.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Measles Outbreak in Bangladesh Measles Outbreak in Bangladesh
تازہ ترین45 منٹس ago

بنگلادیش میں خسرہ کی وبا سے جاں بحق بچوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش میں رواں سال خسرہ کی وبا سے جاں بحق ہونے والے  بچوں کی مجموعی تعداد...

car accident car accident
پاکستان50 منٹس ago

ملتان، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار سوار نے 15 سالہ لڑکے کو کچل کر قتل کر ڈالا

ملتان (صداۓ سچ نیوز) ملتان میں ظلم اور وحشت کا واقعہ پیش آیا ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار سوار...

military society military society
پاکستان1 گھنٹہ ago

ملٹی سوسائٹی ممبران کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے جامع منصوبہ تیار، چوہدری ندیم سرور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملٹی سوسائٹی ممبران کے روشن مستقبل اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جامع...

police police
پاکستان1 گھنٹہ ago

سکھر میں ڈاکوؤں نے نجی ہسپتال کے کیشیئر سے ایک کروڑ روپے لوٹ لیئے

سکھر(صداۓ سچ نیوز) سکھر میں نجی ہسپتال کے کیشیئر سے ایک کروڑ روپے لوٹ لیے گئے،  واردات تھانہ اے سیکشن...

Fire at Karachi Cardboard Factory Fire at Karachi Cardboard Factory
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی، گتے کی فیکٹری میں لگی آگ پر 8 گھنٹے میں قابو پالیا گیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) فائر بریگیڈ نے سائٹ ایریا میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے...

Senate Senate
پاکستان2 گھنٹے ago

سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ارکان سینیٹ کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔ سینیٹ نے...

Fake SIMs Fake SIMs
پاکستان2 گھنٹے ago

جعلی سمز کے ذریعے بینک اکاؤنٹس سےلاکھوں روپے چوری کرنےکا انکشاف، 2 ایم این اے بھی لٹ گئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں جعلی سمز کے ذریعے بینک اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے چوری کرنے کا معاملہ...

usdollar usdollar
پاکستان2 گھنٹے ago

جی ڈی پی کے مقابلے میں حکومتی قرضوں کی شرح 75 فیصد سے کم ہو کر 68 فیصد رہ گئی، وزارت خزانہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت خزانہ نے پاکستان کے ذمے قرضوں کے بڑھتے بوجھ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا...

Sher-Afzal-Marwat Sher-Afzal-Marwat
پاکستان2 گھنٹے ago

اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بناتے وقت مجھ سمیت کسی سے مشورہ نہیں کیا گیا، شیر افضل مروت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی...

National Assembly National Assembly
پاکستان2 گھنٹے ago

ملک میں تیل و گیس کے ذخائر اور پیداوار کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک میں تیل و گیس کے ذخائر اور پیداوار  کے اعدادو شمار قومی اسمبلی میں...

Trending