Connect with us

پاکستان

جعلی سمز کے ذریعے بینک اکاؤنٹس سےلاکھوں روپے چوری کرنےکا انکشاف، 2 ایم این اے بھی لٹ گئے

Fake SIMs

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں جعلی سمز کے ذریعے بینک اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے چوری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، 2 ارکان قومی اسمبلی سمیت کراچی کا تاجر بھی فراڈ کا نشانہ بن گیا۔

دی نیوز میں شائع عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق 12 جنوری کو جب ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی دوپہر کے وقت اسلام آباد ائیرپورٹ پر اترے تو ان کے موبائل فون کی سم بند ہوچکی تھی جس کے باعث وہ نہ تو کال کرسکتے تھے اور نہ ہی کوئی پیغام موصول کرسکتے تھے۔

متعلقہ موبائل کمپنی کے سروس سینٹر جانے پر انہیں معلوم ہوا کہ ان کے نمبر پر ایک ایسی ڈپلیکیٹ سم جاری کی جا چکی تھی جس کی انہوں نے کبھی درخواست ہی نہیں دی تھی۔ اس کے نتیجے میں ان کی اصل سم بند ہوگئی تھی۔ عملے نے انہیں بتایا کہ یہ ڈپلیکیٹ سم کراچی کے علاقے ملیر سے جاری کی گئی تھی۔

دوسری جانب ان کا نمبر استعمال کرنے والے شخص نےفرحان چشتی کے نام پر آن لائن بینکنگ کی سہولت رجسٹر کروا لی تھی، حالانکہ انہوں نے کبھی الیکٹرانک ذرائع سے بینکاری کی سہولت استعمال ہی نہیں کی تھی۔ اسی شخص نے ان کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانےکی حد بڑھائی، پاس ورڈ ’سائیں سرکار‘ مقرر کیا اور ان کے اکاؤنٹ سے 15 لاکھ روپے نکال کر سکینہ بی بی نامی خاتون کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے۔ سکینہ بی بی خود بھی اس فراڈ کا شکار تھیں، کیونکہ ان کے علم میں لائے بغیر ان کے نام پر بھی ایک بینک اکاؤنٹ کھولا گیا تھا۔ اس کے علاوہ رقم جنوبی پنجاب اور سندھ میں خواتین کے ناموں پر کھولےگئے دوسرے اکاؤنٹس میں بھی منتقل کی گئی۔

ایم این اے فرحان چشتی نے این سی سی آئی اے سے شکایت کی۔ تفتیش کاروں نے ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں واقع اس دکان کے مالک سے پوچھ گچھ کی جہاں سے ڈپلیکیٹ سم جاری کی گئی تھی۔ دکان کے مالک نے بتایا کہ ایک شخص اس کے پاس آیا تھا اور اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی والدہ کو ڈپلیکیٹ سم درکار ہے لیکن وہ کمزوری کے باعث گاڑی سے باہر نہیں نکل سکتیں۔ اس شخص نے دکان دار سے بائیومیٹرک ڈیوائس گاڑی تک لے جانےکی درخواست کی تاکہ وہاں اس کی والدہ کے انگوٹھےکا نشان حاصل کیا جاسکے۔

تاہم یہ بات آج تک واضح نہیں ہوسکی کہ فرحان چشتی کے انگوٹھے کا نشان کیسے حاصل کیا گیا۔ ڈپلیکیٹ سم استعمال کرنے والا شخص نواب شاہ کا رہائشی تھا۔

قومی اسمبلی کے ایک اور رکن شہریار مہر بھی ایک ایسے ہی واقعے میں 20 لاکھ روپے سے محروم ہوگئے۔کراچی کے تاجر سنی کمار بھی اس فراڈ کا نشانہ بنے۔ 29 ستمبر 2025 کو ٹھٹہ کے علاقے دھابیجی میں واقع ایک ریٹیل آؤٹ لیٹ سے ان کے نام پر ڈپلیکیٹ سم جاری کی گئی۔ اتفاق کی بات ہےکہ سنی کمار اور فرحان چشتی دونوں ایک ہی موبائل کمپنی کے صارف ہیں۔ سنی کمار کے بینک اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکال لیےگئے۔

اس معاملے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ بینک کا ایک ملازم بھی اس فراڈ میں ملوث تھا۔ مردان میں تعینات بینک کے ایک برانچ سروس افسر نے ڈپلیکیٹ سم جاری ہونے سے پہلے سنی کمار کے اکاؤنٹ کی تفصیلات دیکھی تھیں۔ اسی افسر نے تقریباً 30 دیگر اکاؤنٹس تک بھی رسائی حاصل کی تھی۔

فون کالز کے ریکارڈ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ ایک دوسرے بینک کے ملازم سے بھی صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس نے نادرا کے ایک ملازم کو بھی معلومات فراہم کرنے کے بدلے رقم دینے کی پیشکش کی لیکن اس ملازم نے معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

معاملے کی تفصیلات سے واقف ایک ذریعے نے بتایا کہ باقی دونوں واقعات میں بھی اسی نوعیت کا طریقہ واردات سامنے آیا تھا، جس میں بینک کے ملازمین کا کردار بھی مشتبہ تھا۔ تاہم ان مقدمات کی تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں کیونکہ شکایت کنندگان کی بنیادی دلچسپی صرف اپنی چوری شدہ رقم واپس حاصل کرنے میں تھی۔

پی ٹی اے نے سم جاری کرنے کے عمل میں بے ضابطگیوں پر متعلقہ ٹیلی کام کمپنی کو 7 کروڑ 78 لاکھ روپے جرمانہ کردیا، تاہم بینکوں کے خلاف صرف یہی کارروائی کی گئی کہ انہیں متاثرہ افراد کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ مسئلہ صرف ان تین واقعات تک محدود نہیں ہے، ملک کے دیگر صوبوں میں بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

تفتیش کاروں کا خیال ہےکہ جرائم پیشہ عناصر بڑے پیمانے پر لوگوں کے بائیومیٹرک ڈیٹا، یعنی انگلیوں کے نشانات، چوری شدہ معلومات سے حاصل کرتے ہیں یا ایسی جگہوں سے جمع کرتے ہیں جہاں معمول کی خدمات فراہم کرنے کے لیے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق لازمی نہیں ہوتی۔ اس کے بعد یہ نشانات سافٹ ویئر میں محفوظ کر کے ان کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Measles Outbreak in Bangladesh Measles Outbreak in Bangladesh
تازہ ترین2 گھنٹے ago

بنگلادیش میں خسرہ کی وبا سے جاں بحق بچوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش میں رواں سال خسرہ کی وبا سے جاں بحق ہونے والے  بچوں کی مجموعی تعداد...

car accident car accident
پاکستان2 گھنٹے ago

ملتان، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار سوار نے 15 سالہ لڑکے کو کچل کر قتل کر ڈالا

ملتان (صداۓ سچ نیوز) ملتان میں ظلم اور وحشت کا واقعہ پیش آیا ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار سوار...

military society military society
پاکستان3 گھنٹے ago

ملٹی سوسائٹی ممبران کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے جامع منصوبہ تیار، چوہدری ندیم سرور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملٹی سوسائٹی ممبران کے روشن مستقبل اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جامع...

police police
پاکستان3 گھنٹے ago

سکھر میں ڈاکوؤں نے نجی ہسپتال کے کیشیئر سے ایک کروڑ روپے لوٹ لیئے

سکھر(صداۓ سچ نیوز) سکھر میں نجی ہسپتال کے کیشیئر سے ایک کروڑ روپے لوٹ لیے گئے،  واردات تھانہ اے سیکشن...

Fire at Karachi Cardboard Factory Fire at Karachi Cardboard Factory
پاکستان3 گھنٹے ago

کراچی، گتے کی فیکٹری میں لگی آگ پر 8 گھنٹے میں قابو پالیا گیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) فائر بریگیڈ نے سائٹ ایریا میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے...

Senate Senate
پاکستان4 گھنٹے ago

سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ارکان سینیٹ کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔ سینیٹ نے...

Fake SIMs Fake SIMs
پاکستان4 گھنٹے ago

جعلی سمز کے ذریعے بینک اکاؤنٹس سےلاکھوں روپے چوری کرنےکا انکشاف، 2 ایم این اے بھی لٹ گئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں جعلی سمز کے ذریعے بینک اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے چوری کرنے کا معاملہ...

usdollar usdollar
پاکستان4 گھنٹے ago

جی ڈی پی کے مقابلے میں حکومتی قرضوں کی شرح 75 فیصد سے کم ہو کر 68 فیصد رہ گئی، وزارت خزانہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت خزانہ نے پاکستان کے ذمے قرضوں کے بڑھتے بوجھ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا...

Sher-Afzal-Marwat Sher-Afzal-Marwat
پاکستان4 گھنٹے ago

اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بناتے وقت مجھ سمیت کسی سے مشورہ نہیں کیا گیا، شیر افضل مروت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی...

National Assembly National Assembly
پاکستان4 گھنٹے ago

ملک میں تیل و گیس کے ذخائر اور پیداوار کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک میں تیل و گیس کے ذخائر اور پیداوار  کے اعدادو شمار قومی اسمبلی میں...

Trending