پاکستان
پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان
لاہور (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
لاہور دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے ایک طرف مذاکرات اور دوسری جانب زبردستی کرتے ہیں،آج کی ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا اور اپنی شاہ خرشیاں مزید بڑھا دی ہیں ، وزیروں اور سرکاری افسران کیلئے بڑی گاڑیاں، مفت بجلی اور پیٹرول ختم کیوں نہیں کیا جاتا۔
دوسری جانب حکومت کا اعلیٰ سطح کا وفد آج لاہورمیں جماعت اسلامی کے قائدین سے مذاکرات کرےگا ۔
مذاکرات میں دھرنے کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کے مطالبات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نیک نیتی سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں، دھرنے اور جلوس کے بجائے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔حکومتی کمیٹی آج منصورہ میں جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات کرے گی، ملک کو امن اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔
مذاکرات دوپہر 3 بجے منصورہ میں ہوں گ
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

