پاکستان
بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 2 روپے 8 پیسے مہنگی
بجلی صارفین کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ماہانہ اضافے کا اطلاق ستمبر کے بلز میں کیا جائے گا، بجلی صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا ۔نیپرا نے اپریل تا جون 2026ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026ءکیلئے ہو گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 12 ارب67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

