پاکستان
ویمنز ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ویمنز ٹیم نے 56 رنز کا ہدف صرف 8.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔دپتی شرما نے 12 اور ہرمن پریت کور نے 18 رنز بنائے، جبکہ سمرتی مندھانہ 9 اور شفالی ورما 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 55 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ویمنز ٹیم کا کم ترین سکور ہے۔
پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار نے 14 اور منیبہ علی نے 13 رنز بنائے، جبکہ باقی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔
گل فیروزہ، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور کپتان فاطمہ ثناء کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئیں۔ عائشہ ظفر 2، صدف شمس 3، ایمان فاطمہ 5 اور ام ہانی 6 رنز بناسکیں۔
بھارت کی جانب سے شری چرانی اور پریما راوت نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

