Connect with us

پاکستان

اگر نظام میں تبدیلی نہیں لائی جاتی تو گورننس اور کسان کے حال پر اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھ لینا چاہیے، صدر کسان اتحاد

Khalid-Mehmood-khokhar

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہاہے کہ  ہمارے پاس 1500 کلومیٹر کا سمندر ہے کراچی سے پشاور تک میدانی علاقہ ہے۔

چاروں موسم ہیں جنگلات اور معدنیات ہیں لیکن اگر کوئی چیز نہیں ہے تو وہ نظام ہے، تبدیلی ناگزیر ہے اگر اب بھی تبدیلی نہیں لائی جاتی تو پھر ہمیں گورننس کے بحران اور کسانوں کے حال پر انا للہ وانا الہ راجعون پڑھ لینا چاہیے۔ ابھی سب کو ستارہ امتیاز دیا گیا ، مجھے بتائیں کہ پاکستان میں جو کاشتکار پیدوار میں پہلے نمبر پر آئے کسی ایک کاشتکار کو ملاہے؟  

پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے گورننس کی بدحالی پر لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز میں نئے صوبوں سے متعلق ’ قومی پالیسی مکالمے ‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کاشتکاروں کی نمائندگی کر رہا ہوں اور میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، میں ایک عام کاشتکار کی زبان استعمال کروں گا جو اس کے آج حالات ہیں، 1992 میں ، میں نے کاشتکاری شروع کی تھی اور میں کپاس کی فصل اگاتاہوں ،کپا س کی پروڈکشن ہمارے ملک میں ایک کروڑ 28 لاکھ بلز تھی، جبکہ بھارت کی ایک کروڑ 10 لاکھ بلز تھی۔

اس نظام کی وجہ سے آج ہم 55 لاکھ بلز پر آ گئے ہیں اور ہمارا دشمن ملک 4 کروڑ بلز پر چلا گیاہے، آج کاشتکار کے نہ گھر، نہ تعلیم ،نہ صحت اور نہ ہی بچوں کے حالات اچھے ہیں، محسن نقوی سامنے بیٹھے ہیں ، ہم نے مل کر کام کیا تو ایک سال میں ہم نے یہاں پر کاٹن کی پیدوار کو دو گنا کیاہے ،  اس کے بعد ہمارا اور حکومت کے درمیان ایک خلا آ گیا ، آج یہی سزا پورا ملک بھگت رہاہے، اس وقت ہماری زراعت کا خسارہ بڑھا ہے وہ 6 بلین ڈالر کا ہے، مجھے تو دکھ ہے کہ ہم نے ایک قدم آگے نہیں بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 1500 کلومیٹر کا سمندر ہے، کراچی سے لے کر پشاور تک میدانی علاقہ ہمارے پاس ہے، چاروں موسم ہیں، دریا، جنگلا ت اور چولستان ہمارے پاس ہے، معدنیات بھی ہمارے پاس ہیں ، اگر کوئی چیز نہیں ہے توہ نظام نہیں ہے، ہمیں تبدیلی لانا ہو گی ہے یہ ناگزیر ہے ، اب بھی نظام میں تبدیلی نہیں لائی جاتی تو ہمیں گورننس کے بحران اور کسانوں کے حال پر انا للہ وانا الہ راجعون پڑھ لینا چاہیے۔

آپ کے پاس زراعت کے علاوہ اور ہے ہی کیا؟میں پاکستان میں ڈے ای پی ساڑھے 17 ہزار روپے میں خریدتاہوں لیکن بھارت میں کاشتکار کو یہ 4 ہزار 400 پاکستانی روپے میں ملتی ہے، میں یوریا 4600 روپے کا لیتاہوں، میرے دشمن ملک کے کاشتکار کو 884 روپے کا ملتاہے، میرا بجلی کا یونٹ 40 سے 50 روپے کاہے ، بھارت میں روزانہ دس گھنٹے بجلی مفت ملتی ہے ، میں دنیا کا مقابلہ کس طرح کر سکتا ہوں جب پروڈکشن کے اخراجات میں میرے پاس لیول پلیئنگ فیلڈ ہی موجود نہیں ہے، جب مجھے پاکستانی اور انسان ہی تسلیم ہی نہیں کیا جاتا۔

ابھی سب کو ستارہ امتیاز دیا گیا ، مجھے بتائیں کہ پاکستان میں جو کاشتکار پیدوار میں پہلے نمبر پر آئے کسی ایک کاشتکار کو ملاہے ؟ جو دن رات آپ کیلئے کام کرتاہے ، آپ کی خدمت کرتاہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting
پاکستان2 گھنٹے ago

3 ارب روپے کا رسک پول ایس ایم ایز کی ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی بڑھائے گا،وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران...

Pak-vs-India Pak-vs-India
پاکستان2 گھنٹے ago

ویمنز ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی...

Khalid-Mehmood-khokhar Khalid-Mehmood-khokhar
پاکستان3 گھنٹے ago

اگر نظام میں تبدیلی نہیں لائی جاتی تو گورننس اور کسان کے حال پر اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھ لینا چاہیے، صدر کسان اتحاد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہاہے کہ  ہمارے پاس 1500 کلومیٹر کا سمندر...

Asim-Munir Asim-Munir
پاکستان3 گھنٹے ago

بلوچستان کے عوام کا امن،خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہیں، فیلڈ مارشل

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جس دوران شہداء کی قربانیوں...

Nasir Hussain Shah Nasir Hussain Shah
پاکستان3 گھنٹے ago

سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہ کا محسن نقوی کے بیان پر ردِ عمل

کراچی (صداۓ سچ نیوز) وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردِ...

gujranwala jail gujranwala jail
پاکستان3 گھنٹے ago

گوجرانوالہ، گرفتار سابق جیل سپرنٹنڈنٹ سے 1 کروڑ روپے ریکور، 3 کروڑ سے زائد کی گاڑیاں برآمد کرلی گئیں

گوجرانوالہ (صداۓ سچ نیوز) گوجرانوالہ میں رشوت کے الزام میں گرفتار سابق جیل سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ سے ایک کروڑ روپے نقدی ریکور...

pentagon pentagon
تازہ ترین3 گھنٹے ago

پینٹاگون سے خفیہ معلومات لیک، جوائنٹ سٹاف کے 50 ارکان کے پولی گراف ٹیسٹ کر لیئے گئے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) پینٹاگون سے خفیہ معلومات لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے دوران جوائنٹ اسٹاف کے 50...

us-iran us-iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی فوج کا تین ایرانی تیل بردار جہازوں کو تباہ کرنےکا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج نے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی بحریہ کے 2 جنگی جہازوں پر میزائل...

gaza gaza
تازہ ترین4 گھنٹے ago

اسرائیل کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، حملوں میں 5 افراد ہلاک، 24 زخمی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، لبنان...

gold gold
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو دن تیزی کے بعد پھر کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو دن تیزی کے بعد پھر کمی دیکھی گئی ہے۔ آل...

Trending